کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اردو میں بات کی جائے تاکہ دوسروں کو برا نہ لگے۔ بھئی گھریلو خاتون ہوں، سو کام ہوتے ہیں۔ جب موقع ملتا ہے بقول آپ کے آ دھمکتی ہوں
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم
جیہ بہن کیسی ہیں‌آپ
اچھا پشتو کنورٹر کے بارے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے ؟‌ میں نے اس دھاگے میں شارق مستیم صاحب سے پوچھا ہے ابھی تک انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا شاید اپ نے بھی پوچھا تھا ۔
آپ کا ان سے کوئی رابطہ ہوا ہے ؟‌
 
جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام زین، اچھی ہوں شکریہ

بھئی شارق صاحب کو شاید فرصت نہیں ۔ آپ پلیز ان سے ای میل رابطہ کریں
 
زین

لائبریرین
جی بہتر یہی ہے کہ ای میل کے ذریعے ان سے بات کروں ۔

سوات کے حالات اب کیسے ہیں اور آپ نے کہا تھا کہ اس بارے میں کچھ لکھوں گی ابھی تک کچھ نہیں‌لکھا ۔ ( گبین کی تصویروں کی بات کی طرح یہ معاملہ بھی لٹک رہاہے :) )
 
زین بھائی کیا کہوں۔ کیا لکھوں وہی حالات ہیں وہی کرفیو، مگر سڑکوں پر طالبان کی جگہ فوجی بھائی کھڑے ہیں
 
حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام آپی کیسی ہیں آپ اور ہمارے بھانجے میاں کیسے ہیں؟ دیکھیئے بھولا تو شام کو گھر واپس بھی تو آن پہنچا، سو در گزر فرمایئے گا۔
 
جیہ

لائبریرین
چلیں معاف کیا :) کیا یاد کرو گے؟

بھئی آپ کا بھانجہ ٹھیک ٹھاک ہے۔ 9 مہینوں کا ہو گیا ہے۔ بھیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپ سنائیں مصروفیت زیادہ ہو گئی ہے کیا؟ سٹڈیزز کیسی جا رہی ہیں؟
 
حسن علوی

محفلین
چلیں معاف کیا :) کیا یاد کرو گے؟

بھئی آپ کا بھانجہ ٹھیک ٹھاک ہے۔ 9 مہینوں کا ہو گیا ہے۔ بھیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپ سنائیں مصروفیت زیادہ ہو گئی ہے کیا؟ سٹڈیزز کیسی جا رہی ہیں؟

بہت شکریہ آپکا۔ ماشاءاللہ گبین میاں کی شراتیں تو ضرور لُبھاتی ہونگی تمام گھر والوں کو۔ خیر یہاں سب خیریت ھے الحمدللہ بس کچھ مصروفیت رہی اور کچھ ہماری نااہلی جو محفل سے غائب رھے۔ مگر کیا کیجیئے کہ دیر سے ہی سہی مگر آنا پڑتا ھے واپس۔ حالات کیسے رہے پچھلا کچھ عرصہ کافی گھمبیر صورتحال تھی اب کیا احوال ہیں؟
 
زین

لائبریرین
لو کرلو گل یہ تو لوگ غلط سمجھ گئے

ہماری حسن بھائی سے اچھی سلام دعا ہے :)
 
حسن علوی

محفلین
اتنے عرصے غائب رہیں گے تو ایسے ہی لطیفے ہوں گے آپ کے ساتھ۔
سنائیے کیا حال ہیں؟ خیریت سے تو ہیں نا؟

جناب فہد بھائی آداب عرض ھے، کیسے ہیں آپ؟
زین کی پوسٹ نے تو ایک مرتبہ جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور کچھ دیر کو میری آنکھیں اس پوسٹ پر جمی ہی رہ گئیں۔ خیر میں بالکل خیریت سے ہوں بس اس تمام عرصہ اپنی غیر حاضری کی معافی ہی مانگ سکتا ہوں آپ سب سے۔
ابھی تو مجھے کئی اور جگہ بھی جواب دہ ہونا ھے اور پھبتیاں اور طعنے سہنے ہیں سو میں تیاری کر کے آیا ہوں۔ دُعا کیجیئے گا اس خاکسار کے حق میں۔ شکریہ:)
 
جیہ

لائبریرین
بہت شکریہ آپکا۔ ماشاءاللہ گبین میاں کی شراتیں تو ضرور لُبھاتی ہونگی تمام گھر والوں کو۔ خیر یہاں سب خیریت ھے الحمدللہ بس کچھ مصروفیت رہی اور کچھ ہماری نااہلی جو محفل سے غائب رھے۔ مگر کیا کیجیئے کہ دیر سے ہی سہی مگر آنا پڑتا ھے واپس۔ حالات کیسے رہے پچھلا کچھ عرصہ کافی گھمبیر صورتحال تھی اب کیا احوال ہیں؟

اب حالات ٹھیک ہو رہے ہیں/
گبین اتنا شریر تو نہیں ، تنگ تو بالکل نہیں کرتا ۔ دن کو میرے پاس ہوتا بھی نہیں۔ میرے نانی صبح لے جاتی ہے ، شام کو واپس گھر بھیجوا دیتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top