سیدہ شگفتہ
لائبریرین
شمشاد بھائی کیا خیال ہے ، یہ حسن علوی بھائی صاحب کو اب پہچان لیا جائے یا ابھی نہیں
ماوراء کو بلا کر اپنی شناخت کروانی پڑے گی شاید وہی میری مدد کر سکتی ھے اس کڑے وقت میں
شمشاد بھائی کیا خیال ہے ، یہ حسن علوی بھائی صاحب کو اب پہچان لیا جائے یا ابھی نہیں
شکریہ شکریہ آپی آخر ایسے مشکل مرحلے پر آپ ہی کام آئیں۔ کیسی ہیں آپ اور ہماری لائبریری کیسی ھے خیر سے؟
تھانے جانے میں کوئی مسئلہ نہیں بس عملے کے بارے میں آگاہ کر دیجیئے یہ بتا دیجیئے کہ حوالدار اور تھانےدار کون ہیں اور یہ بھی کہ چائے پانی یا کچھ دے دلا کر۔۔۔۔۔ میرا مطلب ھے کوئی بچت کا راستہ؟؟؟
ویسے تو یہ ہمارا فرض تھا کہ ہم سب آپ کو نہ پہچانیں کیا حال ہیں حسن بھائی اور کہاں غائب ہیں اور کیوں ؟
تھانے میں بے شک مسئلہ نہ ہو لیکن لائبریری میں ضرور مسئلہ ہو سکتا ہے کسی اچھے وکیل کا بند و بست کر لیں
السلام علیکم بوچھی کیسی ہیں یہ چائے آپ کے لیے میں کھانا کھانے جا رہی ہوں آتی ہوں کچھ دیر میں
حسن کیسے ہو ؟ کیوں ہو ؟ کہاں ہو؟ کب سے ہو ؟ خیر خیریت ہے ناں ؟ نہیں آئے ناں چار جولائی کو تمھیں انوائٹ کررکھا تھا
ہم نے بہت انتظار کیا آپکا ۔۔ جب دیکھا نہیں آنے والے تو ہم نے ڈنر شنر کرلیا
بہت شکریہ شگفتہ
وسلام ،، فائن تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کھانا کھا آئیے ،کیونکہ میں نے بھی ابھی ناشتہ کرنا ہے ،گھر پے ہوں ، چھٹی پے ہوں ، اور ابھی سوکر اٹھے ہیں ۔۔ اسلئے کوئی جلدی نہیں آپ آرام سے کھائیے ۔
شکریہ
یک نہ شُد دو شُد
لگتا ھے کیس لمبا چلے گا اور سزا بھی ہو سکتی ھے
بوچھی میں تو آج کھانا دیر سے کھایا ہے آپ نے ناشتہ میں کیا لیا
السلام علیکم باجو، میں ٹھیک ہوں اور یہیں ہوں، ابھی ہوں اور خیریت سے ہوں الحمدللہ۔ باجو بہت شرمندہ ہوں جو نہ آ پایا چار کو، پہلے سوچا فون کر کے کہہ دوں پھر ہمت نہیں ہوئی لیکن امید ھے سب فنکشن خیر خیریت سے انجام پا گیا ہوگا۔ کیسی ہیں آپ؟ انشاءاللہ جلد ہی فون پر بات ہوتی ھے تفصیل سے
جی میں نے ناشتہ میں ابھی ،پراٹھا اور سالن لیا ہے ۔ میں ایک ہی چیز کے ساتھ ہمیشہ سے ناشتہ کرتی ہوں پراٹھا ، دہی ، یا سالن ،۔ پراٹھے کے بغیر مجھ سے ناشتہ نہیں ہوتا ۔۔
آپ کیا کھا کر آئی ہیں کھانے میں ۔؟