کون ہے جو محفل میں ۔۔۔۔۔ 96

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ضرور ضرور اور تھینکس پیشگی :happy:

مووی تو نہیں دیکھی ہوئی ورنہ کسی تبصرے کی آمد ہو جاتی ۔ ویسے یہ جواب آپ نے کس بنا پر دیا شاید اب آپ کو وہاں رہنے کی عادت ہو چکی ہو گی ۔
ارے اتنی اچھی مووی نہیں دیکھی ۔ میرا مشورہ ہے کہ ضرور دیکھیئے گا ۔ بہت منفرد مووی ہے ۔ اسے دیکھ کر کئی بار سوچا کہ میں بھی پاکستان لوٹ جاؤں ۔
امریکہ میں عرصہ تو ہوگیا ہے مگر رہنے کی عادت نہیں پڑ سکی ۔ اللہ دلوں کا حال جانتا ہے ۔
 
فہیم

السلام علیکم ظفری بھائی
کیسے ہیں آپ
کہاں گم ہیں آپ :)
 
ظفری

لائبریرین
نئی تازی یہ ہے ظفری بھائی کہ آج
عمار کا ولیمہ ہے :)

اب آپ سنائیں کوئی نئی تازی
یا پھر کوئی باسی پرانی ہی سنا دیں :)
پھر آج صبح سے ہی فاقہ چل رہا ہوگا ۔۔۔ میرے بھائی ،اپنے ہی دوست کا ولیمہ ہے ذرا کھانے پر ہلکا ہاتھ رکھنا ۔
 
فہیم

لائبریرین
کہاں گم ہونا ہے ۔۔۔ ۔ بھٹک ضرور گیا ہوں ۔ ;)
اپنا فون نمبر ذپ میں بھیجنا تو ۔۔۔ ۔ مجھ سے تمہارا نمبر مس ہوگیا ہے ۔

بس بھٹکے ہی ہیں نہ
ایسا تو نہیں کہ

لوگوں دیکھو بھٹک گیا ہوں
آسمان سے گرا کھجور میں اٹک گیا ہوں:ROFLMAO:

نمبر ابھی بھیجے دیتے ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے اتنی اچھی مووی نہیں دیکھی ۔ میرا مشورہ ہے کہ ضرور دیکھیئے گا ۔ بہت منفرد مووی ہے ۔ اسے دیکھ کر کئی بار سوچا کہ میں بھی پاکستان لوٹ جاؤں ۔
امریکہ میں عرصہ تو ہوگیا ہے مگر رہنے کی عادت نہیں پڑ سکی ۔ اللہ دلوں کا حال جانتا ہے ۔

جی بالکل ، اللہ دلوں کا حال جانتا ہے ۔

کیا واقعی اچھی ہے ؟ اگر نیٹ پر دیکھی جا سکتی ہے تو لنک بتائیں ۔ پاکستان اور انڈیا کی فلم دیکھنے کے لیے جو حوصلہ چاہیے وہ میرے پاس بالکل نہیں ہے زندگی میں جیسے جہنم کی سزا مل جائے بندے کو ۔ لیکن اگر اردو یا کسی دوسری زبان میں کوئی اچھی فلم ہو تو پھر دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تھا ایویں ہی سا کام آپی
اس ٹائم ہم اسی میں مصروف ہوتے تھے :)

آپ سنائیں۔
کیسی ہیں آپ اور آج کی کوئی نئی تازہ پوریوں کے علاوہ :)

کھانے میں تازہ یہ ہے کہ آج ہم کباب بنانے لگے ہیں !

باتوں میں تازہ یہ ہے کہ اس وقت بھابھی یہاں بیٹھی کسی دلہن یا پتا نہیں دولہا کے اوپر جن چڑھ جانے کا قصہ سنا رہی ہیں امی کو اور میں کان بند کر کے بیٹھ گئی ہوں :happy:

بھتیجا پارٹی کے ساتھ ہم تجربات کرنے میں مصروف ہیں :happy:
 
آپ نے کان کیوں بند کرلیے :)
آپ بھی وہ قاضی صاحب کی مارشل آرٹ والا قصہ سنادیے گا :)
کہ کس طرح انہوں نے اس لالچی دولہے کی پٹائی کی تھی:ROFLMAO:
 
ظفری

لائبریرین
جی بالکل ، اللہ دلوں کا حال جانتا ہے ۔

کیا واقعی اچھی ہے ؟ اگر نیٹ پر دیکھی جا سکتی ہے تو لنک بتائیں ۔ پاکستان اور انڈیا کی فلم دیکھنے کے لیے جو حوصلہ چاہیے وہ میرے پاس بالکل نہیں ہے زندگی میں جیسے جہنم کی سزا مل جائے بندے کو ۔ لیکن اگر اردو یا کسی دوسری زبان میں کوئی اچھی فلم ہو تو پھر دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔
بہت اچھی اور صاف ستھری مووی ہے ۔ یقیناً پسند آئے گی کہ ایک شخص ( شاہ رخ خان ) ناسا میں بطور انجینئر کام کرتا ہے ۔ وطن واپس آکر ملک کی حالات دیکھتا ہے تو بہت افسردہ ہوتا ہے ۔ ایک گاؤں میں اپنی کسی بچپن کی آیا کی تلاش میں جاتا ہے ۔ وہاں اسے صحیح صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے ۔ وہاں تبدیلیاں لانے کی کوشش کرتا ہے ۔ بہت سے دقتوں میں ایک بجلی کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ۔ وہ وہاں بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔ حسب روایت اس کی ایک خاتون سے بھی انڈراسٹنڈنگ ہوجاتی ہے ۔ وہ سب کو وہاں امریکہ لے جانا چاہتا ہے مگر سب انکار کردیتے ہیں کہ وہ وطن نہیں چھوڑ سکتے ۔ وہ وہاں رہنا نہیں چاہتا کہ وہ امریکہ کی آسائشوں کا عادی ہوچکا ہوتا ہے ۔ ( جیسا کہ آپ نے بھی کہا ) ۔ وہ واپس امریکہ آجاتا ہے ۔ مگر پھر فیصلہ کرکے واپس وطن چلا جاتا ہے ۔
اس مووی کے لنک کے بارے میں یقیناً شہزاد وحید کو معلوم ہوگا ۔ اس سے معلوم کرکے آپ کو مطلع کردوں گا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ نے کان کیوں بند کرلیے :)
آپ بھی وہ قاضی صاحب کی مارشل آرٹ والا قصہ سنادیے گا :)
کہ کس طرح انہوں نے اس لالچی دولہے کی پٹائی کی تھی:ROFLMAO:

کون سے قاضی صاحب ، یہ وہ تو نہیں جو میں نے ایک قصہ لکھا تھا :happy:

کان اس لیے بند کر لیے کہ بھابھی لوگ کا دل عام طور پر جن باتوں میں لگتا ہے میرا دل ان میں نہیں لگتا اور شاید یہی خیال ان کا بھی ہو گا میرے بارے میں :happy:
 
جی بالکل وہی والا قصہ :)
اور بس پھر یہی کیا کیجئے جب وہ اپنی باتیں کیا کیجئے آپ اپنی شروع کردیا کیجئے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top