کوچہء ملنگاں

فاتح

لائبریرین
بچپن میں بھنگ پی تھی کیونکہ ہمارے یہاں دربار اور قبرستان بہت ہیں وہاں یہ سب ہوتا ہے ۔ ایک بار تو زیادہ پی لی تھی میں نے۔ دوپہر کو گھومتے ہوئے جا رہے تھے تو دیکھا نہت کے کنارے رگڑی جا رہی ہے ہم بھی جا کر شاہ جی کو سلام کر کے بیٹھ گئے ۔ جب بن گئی تو شاہ جی نے کہا اوئے بچوں کو بھی ٹھنڈائی پلاؤ ہم تو بیٹھے اسی کام سے تھے ۔ جب ایک ایک کٹورہ لگا لیا تو نیند کا غلبہ ہوا میں سیدھا گھر جا کر شرافت سے سو گیا امی سوچنے لگی کہ اتنا شریف کیسے ہو گیا پہلے تو دوپہر کو نہر میں نہاتا تھا دھوپ میں مچھلیاں پکڑتا تھا باغ سے آم اور کھجور پر حملے کرتا تھا آج چپ سے سو گیا ہے :D
تبھی تو مولائی نشے کہلاتے ہیں کہ پی کر انسان شریف اور مولا والا ہو جاتا ہے۔ :laughing:
 

شمشاد

لائبریرین
بھنگ کے پکوڑے تو کھائے ہیں۔

مری میں ایک چائے والا تھا وہ چائے میں بھنگ کی ملاؤٹ کرتا تھا اور اسی کی دکان پر سب سے زیادہ رش ہوتا تھا۔ پرانی بات ہے۔ اب کا نہیں معلوم کہ ہے کہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھنگی ہمارے ہاں کوڑا اٹھانے اور جھاڑو دینے والے کو کہتے ہیں۔ مہتر یا خاکروب بھی کہتے ہیں

ویسے اردو میں بھنگ پینے والے کو بھی بھنگی ہی کہتے ہیں لیکن مستعمل نہیں ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
سنا ہے اسلام آباد پر خاص رحمت ہے بھنگ ہر جگہ اگتی ہے؟
جی بالکل! ہم جس روز پہلی مرتبہ اسلام آباد گئے تو چھوٹے بھائی نے ریسیو کیا اور گھر جاتے ہوئے راستے میں بتانے لگا کہ یہاں خودرو جھاڑیوں کے طور پر اگتی ہے بھنگ۔ ہم نے سوچا مذاق کر رہا ہے اور اس سے پوچھا کہاں اگتی ہے۔۔ دکھاؤ تو ذرا۔۔۔ اور چھوٹے بھائی نے اسی وقت وہیں گاڑی روک دی اور نیچے اتر کر سڑک کے کنارے لگی جھاڑیوں کی ایک قطار کی جانب اشارا کر کے کہنے لگا۔۔۔۔ یہ ہے۔ :)
 

عسکری

معطل
جی بالکل! ہم جس روز پہلی مرتبہ اسلام آباد گئے تو چھوٹے بھائی نے ریسیو کیا اور گھر جاتے ہوئے راستے میں بتانے لگا کہ یہاں خودرو جھاڑیوں کے طور پر اگتی ہے بھنگ۔ ہم نے سوچا مذاق کر رہا ہے اور اس سے پوچھا کہاں اگتی ہے۔۔ دکھاؤ تو ذرا۔۔۔ اور چھوٹے بھائی نے اسی وقت وہیں گاڑی روک دی اور نیچے اتر کر سڑک کے کنارے لگی جھاڑیوں کی ایک قطار کی جانب اشارا کر کے کہنے لگا۔۔۔ ۔ یہ ہے۔ :)
آپ کو کیسا محسوس ہوا :ROFLMAO:
 
Top