کوچۂ آلکساں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئی بات نہیں ان شاءاللّہ طبعیت ٹھیک ہوجائے گی تو سب ٹھیک !!!!
بہت ڈھیر سارا پیار اور دعائیں آپ کے لئے۔۔۔۔
خوش رہئیے سیما آپا۔

ویسے آلکسی کہلوانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔۔۔ افیون جیسا نا۔
ایک بات پوچھنی تھی۔۔ کیا افیون زیادہ مقدار میں لینے سے خودکشی کی جا سکتی ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح کہا آلکسی کہلانے کا اپنا مزہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔
افیون اچھی چیز نہ افیونچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
البتہ کچھ ہربل میڈیسن میں استعمال ہوتی ہے ۔۔۔۔
اچھا کیا جو اچھے سے بتا دیا کہ نہ افیون اچھی اور نہ افیونچی۔

ہم آلکسی رہنا اور کہلوانا پسند کریں گے آج سے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگرچہ سب بہتر جانتے ہیں کہ آلکسی میں سب سے آگے کون ہے لیکن میں اس سلسلے میں اس بار نیرنگ خیال کو آلکسی کا سالانہ ایوارڈ دیتی ہوں کیوں کہ ابھی ابھی مجھے ان کے بلاگز کو دیکھنے کا اتفاق ہوا جو کہ کچھ زیادہ نہیں یہی دو تین سال پہلے آخری بار اپ ڈیٹ ہوئے تھے۔ اس بات پر ایک بلاگ پوسٹ لکھنے کو دل چاہ رہا تھا لیکن پھر کبھی سہی۔
 
نیرنگ خیال

اوہ۔۔۔ میں بھی لگاتا ہوں چکر وہاں۔۔۔ کیا خوب یاد دلایا۔۔۔۔ پوسٹ تو لکھ ہی لیجیے۔ آپ کو پوسٹ لکھے اور کچھ نہیں تو سات آٹھ سال تو ہو چکے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کوچہ ء آلکساں اتنا ویران کیوں ہے۔۔۔۔ نیرنگ بھائی آباد کیجئیے اپنا کوچہ ورنہ قبضہ کر لیا جائے گا اس پہ۔
قبضہ کرلیں بے دھڑک۔ ہم نین بھیا کو منا لیں گے ابھی حال ہی میں دونوں بھائی بہن نے پلان کیا ہے ایک نئے کاروبار کا جسے فی الحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے 🤓🤓🤓🤓 نین بھیا خود روشنی ڈالیں گے ۔۔۔
 
ٹھیک ہے۔۔۔ آج سے اس کوچے پہ ہمارا قبضہ ہو گیا۔ بس آپ جلدی سے کوئی پٹواری بلا کر اس کے سارے جملہ حقوق ہمارے نام محفوظ کروا دیجئیے تا کہ کوئی جھنجھٹ نہ گلے پڑے بعد میں۔
 
Top