کوچۂ آلکساں

سیما علی

لائبریرین
یہ غزل مجھے بہت پسند ہے۔
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے
خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے

گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں
غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہو لیے

مرجھا چکا ہے پھر بھی یہ دل پھول ہی تو ہے
اب آپ کی خوشی اسے کانٹوں میں تولیے

ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہا
یوں چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولئے

فلم عدالت 1958
ہماری پیدائش سے ایک سال پہلے کی فلم
ہمارے ابا جان کی ڈائری میں سے
 

محمداحمد

لائبریرین
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے
خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے

گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں
غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہو لیے

مرجھا چکا ہے پھر بھی یہ دل پھول ہی تو ہے
اب آپ کی خوشی اسے کانٹوں میں تولیے

ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہا
یوں چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولئے

فلم عدالت 1958
ہماری پیدائش سے ایک سال پہلے کی فلم
ہمارے ابا جان کی ڈائری میں سے

بہت خوب!

ابھی کچھ عرصے پہلے میں نے یہ غزل اپنے بلاگ پر لگائی تھی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو۔۔۔۔ اس کوچے میں اپنا گزارا نہیں
یہاں سونے کی تو بات کہاں۔۔۔ شور ہنگامہ میں کوئی کنارا نہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے
خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے

گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں
غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہو لیے

مرجھا چکا ہے پھر بھی یہ دل پھول ہی تو ہے
اب آپ کی خوشی اسے کانٹوں میں تولیے

ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہا
یوں چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولئے

فلم عدالت 1958
ہماری پیدائش سے ایک سال پہلے کی فلم
ہمارے ابا جان کی ڈائری میں سے
کیا ٖخوبصورت ہے اور کوچے کے مطابق بھی۔۔۔ کہ کسی کو لینے نہیں جانا۔۔۔ خود ہی ساتھ ہو لے تو ہو لے۔۔۔ خود ہی تولے۔۔۔۔ اور خود ہی بولے۔۔۔ واہ
 
یہ میں صحیح کوچے میں ہوں یا کہاں آ گیا؟!
ابھی تین ماہ پہلے ہی دیکھا تھا، یہ تین صفحات کیسے آگے بڑھ گئے؟؟
سستان بالا سے درخواست ہے کہ سب سے پہلے انھیں کوچہ بدر کیا جائے۔
محمداحمد آپ بھی؟ "Et tu, Brute"
 
Top