کوچۂ آلکساں

نیرنگ خیال

لائبریرین
سستی اور انسان کا دوستانہ کتنا پرانا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ بعض سست دانوں کے نزدیک یہ تب سے ہے جب سے انسان وجود میں آیا۔ جبکہ بعض روایات کے مطابق تب سے ہے جب سے انسان نے کھچوا دریافت کیا۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ پہلے سستی نہ ہوتی تھی۔ اور اگر ہوتی بھی تھی۔ تو اس کا نام کچھ اور تھا۔ تاہم کچھ قدیم کچھوؤں نے اس بات پر اپنے اعتراضات محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔ اور بوجہ سستی ریکارڈ کروانے سے قاصر ہیں۔ قدیم زبانوں میں اس کیفیت کو پوستی کیفیت سے بھی منسوب کیا گیا ہے۔ جب کہ کچھ کہ ہاں آلکسی کا لفظ مستعمل ہے۔
جوں جوں انسان نے ترقی کی۔ اس نے آلکس کو بھی ترقی دی۔ آج کے مشینی دور میں سستی اوج کمال پر پہنچی نظر آتی ہے۔ زیادہ نہیں تو تھوڑا پیچھے جا کر دیکھیں۔ جب ٹی وی چینل بدلنے کو بھی لیور گھمانا پڑتا تھا۔ بہت سے لوگ محض اس لیے بھی ایک ہی چینل دیکھتے تھے کہ کون لیور گھمائے۔ لیکن اب وہی کام ایک تیز رفتار ریموٹ سے سست سے سست آدمی بھی سکون سے کر لیتا ہے۔ جوں جوں اس ضمن میں انسان نے ترقی کی ہے۔ سستی کے معیار بھی بلند ہوگئے ہیں۔ اوراب اس منزل پر پہنچنے کے لیے سخت گیان اور تپیسیا کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی سست نہیں کہلا سکتا۔ پرانے زمانے میں لوگ خود بتاتے تھے کہ ہم سست ہیں۔ گو کہ یہ دعویٰ کرنے والے تو آج بھی موجود ہیں۔ مگر فی زمانہ سست وہی ہے۔ جس کو اس کے گھر والے اور معاشرہ سست تسلیم کرلیں۔
یہ بات گو کہنے میں بہت آسان نظر آتی ہے کہ ہر آدمی اپنے گھر والوں سے سستی کی سند لے آئے۔ اور اپنے تئیں سست کہلائے۔ لیکن سست بھی بڑے استاد سست ہیں۔ ایک نظر میں بھانپ لیتے ہیں کہ واقعتاؐ سست ہے یا پھر سستی کا سوانگ بھر رکھا ہے۔

کوچۂ شاپراں کی شاندار کامیابی کے بعد آج "کوچۂ آلکساں" کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ اس تقریب کا آغاز محفل کے چند استاد آلکسیوں کے اقوال زریں سے ہوگا۔ تاکہ نوآموز سست ان کی روشنی میں اپنی سستی کو جانچ سکیں۔ اور دیکھیں کہ وہ اس وقت سستی کے کس درجے پر فائز ہیں۔

یہ تو ہے۔ گروپ ممبرز بڑھ گئے۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں :party:۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا

یہ تو ہماری غفلت سے فائدہ اُٹھایا ہے جناب نے۔ :)

سچی بات تو یہ ہے کہ دل چاہتا ہے کہ ایسے شخص (جس نے اتنی پھُرتی سے کاہلی کا مقابلہ جیتا ہے اور کاہلی کے ازلی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے) کو فی الفور کاہلوں کی فہرست سے باہر کردیا جائے۔ :):D:p

میں بوجوہ سستی اس مقابلے میں گیا ہی نہیں تھا جہاں سب سست جمع تھے۔۔۔ ۔ :laughing::rollingonthefloor: لہذا سب سست غفلت میں ہارے گئے۔۔۔ :tongue:

سبحان اللہ۔
آپ بلامقابلہ جیت گئے ہیں، آپ کو عنقریب "تمغہ حسن کارکردگی" عطا ہو گا چند سال تک۔ آپ کی سستی کے پیش نظر اطلاع برائے تقریب ابھی کی جا رہی ہے۔
:)

آپ دو مل کر بھی مجھ سے جیت نہیں سکتے۔ میری سُستی اور کاہلی لامحدود کے دائرے سے بھی نکل چکی ہے۔ :angel2:

لگتا ہے کوئی خاص بات کہی ہے اس پوسٹ میں۔
بہرحال جب کبھی میں یہ بات پڑھ لوں گی تو پھر تبصرہ بھی کروں گی۔ :happy: :daydreaming:

کاش کوئی میری طرف سے جواب لکھ دیتا۔ :rollingeyes:

:D:p

ابھی میں ایک پوسٹ لکھ ہی رہا ہوتا ہوں تو پانچ چھ بار یہ لکھا ہوا نظر آتا ہے۔

آپ کے یہ صفحہ لوڈ کرنے کے بعد سے اس میں مزید پیغامات ارسال کیے جا چکے ہیں۔ دکھائیں؟

کیا کاہلی سے بڑا بھی کوئی سچ ہے۔ :eek:

اور کچھ احباب ایسے بھی ہیں۔ جنہوں نے زبان سے تو کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا۔ لیکن ان کے تبصروں سے بات عیاں ہے۔ کہ وہ اس میدان میں استاد نہیں تو استاد سے کم بھی نہیں۔ پیش خدمت ہیں کچھ مراسلے جن سے سستی عیاں ہے۔





بس بھئی دیر اور تاخیر کا دوسرا نام تعبیر ہے :p

فلک شیر نے کہا:

یہاں پر ہم چند سست تجزیہ نگاروں کو بھی بلائیں گے۔ جو سال دو سال بعد تجزیاتی رپورٹ دیا کریں گے۔ اس رپورٹ کی روشنی میں اس سال کا ایوارڈ دس سال کے قلیل عرصہ کے بعد دے دیا جائے گا۔

نوٹ: دس سال کو صرف دس سال نہ سمجھا جائے۔ یہ مدت عوام کی سستی کے پیش نظر بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

خاص نوٹ: ویسے تو صرف ان سست اساتذہ کے اقوال پیش کیے گئے ہیں۔ جن کا راقم کو یقین ہے کہ وہ اس قدر سست ہیں کہ برا منانے سے پہلے بھی سوچیں گے کہ کہیں یہ چست بنانے کا کوئی حیلہ تو نہیں۔ تاہم اگر کسی کو برا لگے۔ تو ضرور بتائے۔ میں وہ پیغام اس تحریر سے نکال دوں گا۔ :) :) :)
 

عثمان

محفلین
بہت خوب! :):):)
یہ بتائیے کہ سستوں میں ہمارا نام شامل کیوں نہیں ہے ؟
ہم محفل میں ساڑھے تین سال سے ہیں۔ کوئی ساڑھے چار ہزار مراسلے ہمارے نام ہیں۔
اب یہاں تک تو ٹھیک تھا۔ لیکن ہماری دھاگے کھولنے کی سستی کچھوا تو ایک طرف ، سلوتھ کو بھی شرمندہ کرتی ہے۔ :yawn:
 
ایک بار پھر چھا گئے ہو نینو
ویسے اس اعزاز کا آپ سے بڑا مستحق اور کوئی نہیں ہو سکتا
اس قسم کے نادر خیالات آپ کے دماغ سے ہی نازل ہو سکتے ہیں :laughing3:
میرا ووٹ آپ کے لئے :wink2:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب! :):):)
یہ بتائیے کہ سستوں میں ہمارا نام شامل کیوں نہیں ہے ؟
ہم محفل میں ساڑھے تین سال سے ہیں۔ کوئی ساڑھے چار ہزار مراسلے ہمارے نام ہیں۔
اب یہاں تک تو ٹھیک تھا۔ لیکن ہماری دھاگے کھولنے کی سستی کچھوا تو ایک طرف ، سلوتھ کو بھی شرمندہ کرتی ہے۔ :yawn:
عثمان بھائی آپ کے مراسلے تو تفصیلی ہوتے ہیں۔۔ ویسے آپ کا نام سوچا تھا شامل کرنے کو۔۔۔۔ لیکن کوئی مختصر سا مراسلہ ملا ہی نہیں۔۔۔ :(
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک بار پھر چھا گئے ہو نینو
ویسے اس اعزاز کا آپ سے بڑا مستحق اور کوئی نہیں ہو سکتا
اس قسم کے نادر خیالات آپ کے دماغ سے ہی نازل ہو سکتے ہیں :laughing3:
میرا ووٹ آپ کے لئے :wink2:
واہ ۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ بس سرکار چند اور ووٹ مل جائیں۔ تو یہ سستی کی دستار کوئی ہمارا سر تھوڑا سا اٹھا کر باندھ دے ۔۔۔۔ :D
 

عثمان

محفلین
عثمان بھائی آپ کے مراسلے تو تفصیلی ہوتے ہیں۔۔ ویسے آپ کا نام سوچا تھا شامل کرنے کو۔۔۔ ۔ لیکن کوئی مختصر سا مراسلہ ملا ہی نہیں۔۔۔ :(
سستوں کے مقابلے میں ایک سست فاتح قرار پایا۔
انعام میں اسے نقدی پیش کی گئی۔
"یہ انعام میری جیب میں ڈال دو۔" سست نے سستی سے جواب دیا۔ :cool:
 
واہ ۔۔۔ ۔ زبردست۔۔۔ بس سرکار چند اور ووٹ مل جائیں۔ تو یہ سستی کی دستار کوئی ہمارا سر تھوڑا سا اٹھا کر باندھ دے ۔۔۔ ۔ :D
لو جی کر لو گل
اعزاز حاصل کرنے کے لئے اتنی محنت
اور دستار بندھوانے کے لئے اتنی سستی
تُسی سُدھر نئیں سکدے نینو :mad3:
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
کیا خوب تحریر ہے اور کہاں کہاں سے اقتباس اکٹھے کیے ہیں۔
یہ سُستی کی نشانی تو نہیں، پھر بھی ۔۔۔
 
Top