محمد وارث
لائبریرین
ویسے تو میں بھی پنجاب ہی سے ہوں لیکن مجھ پر کبھی یہ اصطلاح نہیں کُھل سکی، میں نے کبھی سنی بھی نہیں۔ اس "شاپر کرانا" کے قریب قریب میں نے جو اصطلاح سنی ہے وہ ہے "گولی کرانا" اور اس کا کم و بیش مطلب ہوتا ہے کسی کو بیوقوف بنانا، یا تفنن طبع کے لیے کسی کا مذاق اُڑانا، یا کسی کو غلط معلومات دینا، یا کسی کو غلط راستے پر ڈال دینا یا کسی کو لارے لپے لگائی رکھنا یا کسی کا کام ٹالتے رہنا، یا کسی سادہ لوح کے ساتھ اپنی عیاریِ طبع دکھانا وغیرہ وغیرہ۔ کیا یہ 'شاپریت' اور 'شاپر کرانا' بھی یہی کچھ ہے؟
آخری تدوین: