نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی روحانی شاپر کرواتے ہیں ؟
ویسے آپ تو اس سلسلے کے بانی ہیں ، آپ جیسا شاپر تو ہشت دانگِ کائنات میں کوئی نہیں کروا سکتا۔
ہم بیچارے تو اس میدان میں کبھی بھی نہیں تھے۔ اور اگر تھے بھی اب نئے جوانوں نے چاروں شانے چت کر دیا اس ضعیف کو۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
ہم بیچارے تو اس میدان میں کبھی بھی نہیں تھے۔ اور اگر تھے بھی اب نئے جوانوں نے چاروں شانے چت کر دیا اس ضعیف کو۔۔۔
ضعیف شاپر ساز جوان شاپر باز سے زیادہ تجربہ و استطاعت کا حامل ہوتا ہے، کیونکہ ضعف میں شاپر زیادہ کروائے جاتے ہیں ، کیونکہ اور کچھ ممکن نہیں ہوتا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی مدت ہوئی آپ کو بھی کوئی صنعت شاپرگری سے دور حق گوئی کا علم بلند کرتے :)
آئیے اور ایک عدد شاپر فرما کر بریک لیجیے
السلام علیکم فلک شیر بھائی
آپ کو تو علم ہے کہ میں ادھر ادھر سے چھاپہ لگا کر دو چار باتیں کر لیا کرتی ہوں۔ اب ایسا ہوا کہ اگر کہیں سے کچھ مل جائے بھی تو بانی شاپریت و روحانی شاپریت کے ماہر دونوں حضرات کی شاپر ڈبل کرنے کی قابلیت کے سامنے زیرو بلکہ منفی ڈگری کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب آپ ہی بتائیں کہ کیا کہا جائے۔
 
Top