کوکنگ

عزیزامین

محفلین
کس کو کوکنگ آتی ہے۔ کس کو نہیں کون ایکسپرٹ ہے کون نہیں کس کو شوق ہے کس کو نہیں کسے نفرت ہے۔ مجھے نہیں آتی پر شوق جنون کی حد تک ہے۔ نوٹ یہ دھاگہ خواتین و حضرات کے لیے ہے
 

نایاب

لائبریرین
پاپی پیٹ کا سوال ہے یہ کھانا پکانا ۔۔۔۔۔
کبھی اپنا پیٹ اور کبھی ہمارے پیاروں کا پیٹ ہمیں خوشدلی کے ساتھ یہ مشقت کرنے پر مجبور کیئے رکھتا ہے ۔
اب تو سب کچھ ہی پکانا آ گیا ہے ۔ روٹی بنانے کے سوا ۔
بہت دعائیں
 

عزیزامین

محفلین
پاپی پیٹ کا سوال ہے یہ کھانا پکانا ۔۔۔ ۔۔
کبھی اپنا پیٹ اور کبھی ہمارے پیاروں کا پیٹ ہمیں خوشدلی کے ساتھ یہ مشقت کرنے پر مجبور کیئے رکھتا ہے ۔
اب تو سب کچھ ہی پکانا آ گیا ہے ۔ روٹی بنانے کے سوا ۔
بہت دعائیں
مطلب آپ سب کا جواب مجبوری کا نام شکریہ سمجھوں؟
 

عزیزامین

محفلین
ہمارے ہاں یہ بھی سمجھا جاتا ہے مرد کچن میں جائے یہ اس کی شان کے خلاف ہے یا یہ عورت کا کام ہے ِ کس کو اس سے اتفاق ہے کس کو نہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
روٹی مجھے بھی بنانی نہیں آتی۔ یا یوں کہہ لیں کہ کبھی بنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔
کچھ ایسا ہی حال اپنی طرف بھی ہے ۔
دراصل یہاں بنی بنائی تنور کی روٹی جسے " تمیس " کہتے ہیں آسانی سے مل جاتی ہے ۔
اور مشینی روٹی بھی جسے " خبز عادی " کہتے ہیں قریب تمام دکانوں سے مل جاتی ہے ۔
اس لیئے روٹی بنانے بارے کبھی سوچ نہیں آئی ۔
اک بار صحرا میں کچھ دن گزارنے کا اتفاق ہوا تھا ۔ وہاں اک پشتون بھائی نے آٹے کو پتلا پتلا گھول کر روٹی نما پراٹھا بنانا سکھایا تھا ۔
کبھی کبھار رمضان میں تجربے کر لیتا ہوں ۔
بہت دعائیں
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ہوٹل کھولنے کا ارادہ ہے کیا؟

میں بریانی اور پلاؤ بہت اچھا بناتا ہوں؟
آلو گوشت
کھیر
اور بھی بہت کچھ۔
 

نایاب

لائبریرین
مطلب آپ سب کا جواب مجبوری کا نام شکریہ سمجھوں؟
یہ مجبوری دکھ نہیں دیتی بلکہ خوشی کا سبب ہوتی ہے ۔ سب کھاتے ہیں تعریف کرتے ہیں تو صحت بھی درست درست لگتی ہے ۔ کبھی آپ بھی کسی کے لیئے کھانا بنا کر کھلا کر اس خوشی کو محسوس کریں ۔
ہمارے ہاں یہ بھی سمجھا جاتا ہے مرد کچن میں جائے یہ اس کی شان کے خلاف ہے یا یہ عورت کا کام ہے ِ کس کو اس سے اتفاق ہے کس کو نہیں؟
مجھے اس بات سے بالکل بھی اتفاق نہیں ہے ۔ یہ ان مردوں کی شان کے خلاف ہوگا جو جھوٹی احساس برتری کا شکار ہوتے ہیں ۔ سچے مرد تو اپنے گھر میں اپنے پیاروں کو بنا کھلا خوشی و سکون حاصل کرتے ہیں ۔
 

عزیزامین

محفلین
کوئی ہوٹل کھولنے کا ارادہ ہے کیا؟

میں بریانی اور پلاؤ بہت اچھا بناتا ہوں؟
آلو گوشت
کھیر
اور بھی بہت کچھ۔
اس طرح تو آپ بہت کچھ کہ سکتے ہیں؟ جیسے جنگلی حیات پر بات ہو تو کہ سکتے ہیں زوالوجسٹ بننے کا اراد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ یہ صرف موضوع ہی ہے
 
Top