میں بھی غلطیاں کم ہی کرتی ہوں کچن میں کیونکہ امی کو کھانا بالکل پرفیکٹ چاہیئے ۔۔ انہیں ذرا سی بھی گڑبڑ نہیں پسند ۔۔ اس لئے دماغ حاضر رکھ کر بناتی ہوں کھانا ۔۔
صرف پکوڑے بناتے وقت پتا نہیں کیا مسئلہ ہے کہ ہمیشہ سارے مصالحے ڈال دوں گی لیکن سوڈا ڈالنا بھول جاوں گی ۔۔ پھر پکوڑے فرائے کرتے وقت جب پھولتے نہیں تو پھر خیال آتا ہے سوڈا ڈالنے کا ۔۔
صحیح والا بلنڈر صرف ایک بار میرے ساتھ ہوا تھا ۔۔ جس پر ابھی تک میرا ریکارڈ لگتا ہے ۔۔
ایک بار پھپھو کے بیٹے کی سالگرہ تھی ۔۔ تقریب جب ختم ہوگئی تو سب نے چائے کی فرمائش کی ۔۔ میں نے کہا کہ میں بنا کر لاتی ہوں ۔۔ تقریباً 15 ۔۔ 20 کپ چائے بنائی تھی ۔۔ سرو کرنے جب سب نے پینا شروع کی تو ایک ایک منہ بناتا ہوا کپ واپس رکھنے لگا ۔۔ پتا چلا کہ چائے کی پتی کے ڈبے کے پاس نمک کا ڈبہ رکھا تھا جس کو شگر سمجھ کر میں چائے میں ڈال آئی تھی ۔۔ پھر تو خوب ریکارڈ لگا میرا نظر بھی چیک کروانے کا مشورہ دیا گیا ۔۔
پھپھو نے پھر رات کے 2 بجے دودھ منگوایا اور خود چائے بنائی ۔۔ اب بھی کبھی ایسا موقع آتا ہے اور میں چائے بنانے کا بولوں تو چار پانچ آوازیں ضرور آتی ہیں کہ نمکین چائے نہ بنا لینا ۔۔