تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

بس بخیر ہوں
دعا ہے آپ بزرگوں کی۔
عنایت نامہ ملا خوشی ہوئی
اب میں کھانا کھا جاوں نہیں تو ختم ہو جائے گا ۔
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم آدم کا بیٹا " ابن آدم " صاحب آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
دعا ہے اللہ تعالی آپ کے لیئے " راہ انسانیت " کو آساں بنائے آمین
 

آدم کا بیٹا

محفلین
خوش آمدید جناب آدم کا بیٹا صاحب!
اس محفل میں آپ کو آدم اور حوا کے پانچ ہزار سے زائد محبت کرنے والے بیٹے اور بیٹیاں ملیں گے۔:)
شکریہ برادرم اسامہ۔
پانچ ہزار سے زائد محبت کرنے والے بیٹے اور بیٹیاں ۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو جن لوگوں نے اب تلک خوش آمدید کہا ہے، ان کی تعداد محض پچاس سے اوپر نہیں۔
یہ کیسی محبت ہے ان بقیہ افراد کی :confused1: :laughing:
 

آدم کا بیٹا

محفلین
محترم آدم کا بیٹا " ابن آدم " صاحب آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
دعا ہے اللہ تعالی آپ کے لیئے " راہ انسانیت " کو آساں بنائے آمین
اپنی اس عظیم دعا میں شامل کرنے کا شکریہ محترمہ نایاب صاحبہ ۔
دعاؤں میں یاد رکھنے کا سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے۔
 
شکریہ برادرم اسامہ۔
پانچ ہزار سے زائد محبت کرنے والے بیٹے اور بیٹیاں ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو جن لوگوں نے اب تلک خوش آمدید کہا ہے، ان کی تعداد محض پچاس سے اوپر نہیں۔
یہ کیسی محبت ہے ان بقیہ افراد کی :confused1: :laughing:
آپ بھی تو ان میں سے ایک ہیں، سب سے ملتے ملتے کچھ تو وقت لگے گا نا بھائی!:)
اگر آپ ایسی جگہ جائیں جہاں پانچ ہزار سے زائد لوگ ہوں تو اولاً تو کچھ لوگ ہی خوش آمدید کہیں گے نا، پھر وقتا فوقتا باقیوں سے بھی ملاقات ہوتی رہے گی، وہ بھی آپ کی طبیعت پر موقوف ہے، بہت سے لوگ دروازے سے مل ملا کر واپس چلے جاتے ہیں:p ، جو اس پنج ہزاری ہال میں جتنا داخل ہوتا جائے گا اتنے شناسا پیدا کرتا جائے گا۔:)
 

آدم کا بیٹا

محفلین
عالی جناب ! آدم کا بیٹا صاحب!

آپ کے نام پر پڑا پردہ توفاش ہو گیا۔اب آدم کا بیٹا کہلوانے کا کوئی مطلب نہیں رہا۔
اب تو آ جائیے محفل میں:
اپنے اصلی روپ میں یعنی حسن خان بن کر
مکرم فارقلیط صاحب،
آدم کا بیٹا اپنے نام پر پردہ ڈالنے کیلیے نہیں بلکہ اپنی حقیقت کی ترجمانی کیلئے اختیار کیا گیا ہے ۔ حسن خان کی مخصوصیت کی بجائے آدم کا بیٹا کی عمومیت، میرے نزدیک زیادہ قابل قدر ہے۔ 8)
 
Top