مقدس
لائبریرین
چلیں اپنی جتنی مشکل ہی سکھا دیں انکل
ہی ہی ہی
آئی پرامس آئی ول لرن پراپرلی
چلیں اپنی جتنی مشکل ہی سکھا دیں انکل
انکل!نہیں بھئی مقدس! یہ زبانِ انگلیسی والا ’’پرامس‘‘ ہمارا مقصود نہیں ہے۔ یوں کہئے کہ ہم تو اردو والے ’’وعدے‘‘ کے بھی چنداں مشتاق نہیں ہیں۔ رازِ درونِ کائنات یہ ہے کہ آپ کو لغاتِ فارس اور لغاتِ عرب سے فاصلہ کم کرنا ہو گا۔ پھر دیکھئے زبان میں چاشنی کیسے آتی ہے! یہی اولین و آخرین نسخہ ہے کہ زبان سیکھنے کو زبان دینی پڑتی ہے!
۔۔۔ مشکل تو نہیں ہو گئی؟ عینی شاہ سے مدد لے لیجئے گا!۔
شکر ہے یہ وہ تاریخ والے تیمور نہیں، ورنہ ان کے پانی لاتے تک ۔۔۔ ۔ ہاہاہاہاہا۔
آپ کو پتہ تو ہے کہ ہم انگریزی میں خاصے نالائق واقع ہوئے ہیں، تاہم اتنے بھی نہیں کہ اس رومنی زبان کو (رومانی تو پتہ نہیں ہے کہ نہیں) فارسی رسم الخط میں بھی نہ پڑھ سکیں۔ اب اگر ترجمہ میں کوئی گڑبڑ ہو جائے تو ذمہ داری لکھنے والے پر!
احتیاطاً بے ہوش ہونے سے دو دن پہلے بتا دیجئے گا۔ اچھا ہوتا ہے نا!
مقدس
بے ہوش ہونے سے پہلے یہ دیکھ لینا۔ ایسا نہ ہو کہ تم بیہوش ہو جاؤ اور یہ کوئی اور کھا جائے۔
شکریہ محترم فارقلیط صاحب۔خوش آمدید برادرِمحترم
اور اگر ہوش میں آنے سے پہلے ہی یہ کسی کے ہاتھ لگ گئی تو؟اس کو تو دیکھ کر میں ہوش میں آجاؤں گی بھیا
وری ناٹ
ہی ہی ہی ہی ہی
ویسے انکل آپ نے مشکل اردو کہاں سے سیکھی
کس چیز نے آپ کو موٹیویٹ کیا
جی جی میں سیکھا دوں گی پہلے خود تو سیکھ لوںنہیں بھئی مقدس! یہ زبانِ انگلیسی والا ’’پرامس‘‘ ہمارا مقصود نہیں ہے۔ یوں کہئے کہ ہم تو اردو والے ’’وعدے‘‘ کے بھی چنداں مشتاق نہیں ہیں۔ رازِ درونِ کائناتِ اردو یہ ہے کہ آپ کو لغاتِ فارس اور لغاتِ عرب سے فاصلہ کم کرنا ہو گا۔ پھر دیکھئے زبان میں چاشنی کیسے آتی ہے! یہی اولین و آخرین نسخہ ہے کہ زبان سیکھنے کو زبان دینی پڑتی ہے!
۔۔۔ مشکل تو نہیں ہو گئی؟ عینی شاہ سے مدد لے لیجئے گا!۔
!very inspiring (ویسے اسے اردو میں کس طرح کہیں گے)۔۔۔ ۔۔ ماسٹر فتح محمد مرحوم
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بدیع الزمان، ما فوق الفطرت، و علیٰ ھٰذا القیاس، حتی الوسع جیسے الفاظ وہ ہمیں تختیوں پر لکھاتے، درست پڑھنا سکھاتے، معانی سمجھاتے اور جب جی چاہتا ہم میں سے کسی ایک سے کہتے کہ اِن کو پڑھو اور کلاس کے لڑکوں کو اِن کے معانی بتاؤ۔ خود ہیڈماسٹر تھے، مجھے سکول کی بزمِ ادب کا سکریٹری بنا دیا، کہ لو بھائی، اب تو تمہاری مجبوری ہے اردو ٹھیک پڑھنا! اور بولنا اور ہر جمعے کو بزمِ ادب میں کوئی نہ کوئی لطیفے، کہانی، نظم سنانا۔ ظاہر ہے یہ مواد یا تو نصاب سے ہوتا یا کسی آسان سی کتاب سے۔ اس کا فائدہ یہ بھی ہوا کہ مجھے شعر کو ’’درست پڑھنے‘‘ کا سلیقہ آ گیا۔ اِخفاء یعنی الف واو یاے ہاے گرانے کا تصور ہمارے فرشتوں کے علم میں رہا ہو تو رہا ہو، ہمارے علم میں نہیں تھا۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جاری ہے
محَرّک (مُ حَر رِک): تحریک دینے والا۔!very inspiring (ویسے اسے اردو میں کس طرح کہیں گے)