[USER=5894]سید زبیر
اپنی ذات میں ایک انجمن۔ عمر کی اس منزل پر عقل و خرد کی گتھیاں سلجھاتے سلجھاتے وقت کے بے رحم ہاتوں نہ جانے کتنے ہی چرکے کھائے ہوں گے مگر فگار جگر کے ساتھ بھی اپنی وضع داری کا علم سرنگوں نہیں ہونے دیا پہلی ملاقات کے باوجود یوں محسوس ہوا کہ میں مدتوں سے جانتا ہوں سید صاحب کا جو وصف مجھے سب سے زیادہ پسند آیا وہ یہ کہ مخاطب کی ذہنی سطح پر آ کرگفتگو کرتے ہیں ورنہ اس عمر میں تو لوگ اپنی علمیت کا رعب جھاڑنے سے باز نہیں آتے مگر سید صاحب کی شخصیت میں یہ بات آپ کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی وضع داری کے ساتھ انکساری ان کے مزاج کا حصہ ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویز بنا دیتا ہے سلیقہ گفتگو اور انداز بیان ایسا گویا موتی رول رہے ہوں اور ان موتیوں کو سمیٹنے کے لئے وقت کا دامن تنگ پڑ جاتا ہے۔
ایک بہت یادگار محفل منعقد کرنے پر ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں
امجد علی راجا
اردو محفل کا خوش خصال خوش لباس خوش اطوار اور خوش کلام شاعر۔ تصنع اور بناوٹ سے پاک خلوص اور محبت کا معجون مرکب گفتگو میں شوخی مزاج میں بذدلہ سخی دوران گفتگو ایک دل آویز مسکراہٹ ان کے چہرے کا احاطہ کئے رکھتی ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویر بنا دیتی ہے جب بولتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ اسی طرح بولتے رہین اور ہم سنتے رہیں۔ دوران محفل اپنا مجموعہ کلام"اضطراب" دستخط کے ساتھ عنایت کی، اللہ اس "اضطرابِ شوق" میں مزید اضافہ فرمائے آمین
امجد میانداد
ظاہر میں ایک مخنی سا وجود مگر بیاطن میں کسی پاکٹ سائیز ڈائنمو کی طرح طاقتور۔
مدبرانہ انداز گفتگو رکا رکا تبسم جھکی جھکی نظر دھیما دھیما لہجہ جیسے کوئی جوئے شبنمستاں آہستہ خرامی کے ساتھ بہہ رہی ہو۔ یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ بہت سلجھا ہوا ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ اپنے شعبے کے بارے میں ان کی معلومات بہت وسیع ہیں۔
امجد میاں داد اسن لوگوں میں سے ہیں جو ہر معاملے میں دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور اس میں کسی نفع اور نقصان کی پرواہ نہیں کرتے محفل کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں میں ان کی مزید ترقی کے لئے دعاگو ہوں