کچھ ذکر محفلین کا

مقدس

لائبریرین
خدا نے جب بیٹی کا رشتہ تخلیق کیا تو فرشتوں کو حکم دیا
ادھ کھلی کلیوں کی معصومیت
نسیم صبح کی نرماہٹ
شبنم کی ٹھنڈک
سمندر کی گہرائی
کائنات کی وسعت
طیورانِ خوش نوا کے نغمے
اور بہار کی نرم ہنسی کا نچوڑ لایا جائے
فرشتوں نے پوچھا آپ نے اپنی طرف سے کیا شامل کیا
اللہ نے فرمایا پاکیزگی
یہ ہے ایک بیٹی کا روپ :)
:) سو سوئیٹ بابا جانی
 

عمراعظم

محفلین
بہت ہی زبردست سید شہزاد ناصر صاحب۔ لگتا ہے احباب سے ملاقات اور اسلام آباد کی آب و ہوا نے بڑے خوش گوار اثرات نقش کیے ہیں ۔اس سلسلے میں تحریر تو لا جواب تھی ہی دوستوں کے ردِ عمل نے اس خاموشی سے بہتے ہوئے دریا میں طغیانی برپا کر دی اور ہمیں کنارے بیٹھ کر یہ سا را منظر دیکھنا پڑا۔۔۔۔ اللہ آپ کواچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
گویا ہم بھی وہیں موجود تھے ۔ چپ چاپ دیکھا کئے ۔۔۔۔۔۔۔
محترم سید بادشاہ بلا شبہ بہت گہری نگاہ سے پڑھا جناب سید زبیر بھائی کو ۔۔۔۔۔
یہ منحنی سی جسامت خود میں بلند پہاڑ سمیٹے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ان جیسی ہستیوں کے لیئے ہی کہا گیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ سمٹ کو پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
جس کا جتنا ظرف وہ اتنا ہی خاموش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
یقین ہے کہ اک دن پوری ہو گی خواہش نایاب ۔
اور مجھے بھی کسی چاندنی رات میں محترم سید زبیر بھائی کے ہمراہ وقت کے سفر پہ نکلنے کا موقع ملےگا ۔۔۔۔۔ ان شاءاللہ
 
بہت ہی زبردست سید شہزاد ناصر صاحب۔ لگتا ہے احباب سے ملاقات اور اسلام آباد کی آب و ہوا نے بڑے خوش گوار اثرات نقش کیے ہیں ۔اس سلسلے میں تحریر تو لا جواب تھی ہی دوستوں کے ردِ عمل نے اس خاموشی سے بہتے ہوئے دریا میں طغیانی برپا کر دی اور ہمیں کنارے بیٹھ کر یہ سا را منظر دیکھنا پڑا۔۔۔ ۔ اللہ آپ کواچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
بپت خوب تبصرہ کیا آپ نے
لطف آیا پڑھ کر :)
 
گویا ہم بھی وہیں موجود تھے ۔ چپ چاپ دیکھا کئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
محترم سید بادشاہ بلا شبہ بہت گہری نگاہ سے پڑھا جناب سید زبیر بھائی کو ۔۔۔ ۔۔
یہ منحنی سی جسامت خود میں بلند پہاڑ سمیٹے ہوئے ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ان جیسی ہستیوں کے لیئے ہی کہا گیا کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ سمٹ کو پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
جس کا جتنا ظرف وہ اتنا ہی خاموش ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یقین ہے کہ اک دن پوری ہو گی خواہش نایاب ۔
اور مجھے بھی کسی چاندنی رات میں محترم سید زبیر بھائی کے ہمراہ وقت کے سفر پہ نکلنے کا موقع ملےگا ۔۔۔ ۔۔ ان شاءاللہ
انشاءاللہ :)
 
کیا بات کردی شاہ جی آپ نے
میں کیا مری اوقات کیا
کیا پدی ، کیا پدی کا شوربہ

یہ تو آپ لوگوں کی بے انتہا محبت ہے شاہ جی جو کسی مقناطیس کی طرح کھینچتی ہے
شوربے کو آپ رہنے دیں وہ ہم بڑھا لیں گے۔ بیچ میں ذائقے کے لیے پدی کیوبز ڈال لیں گے۔
 
Top