1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
شعیب صفدر، فہیم، فہد کیہر (ابوشامل)، امین، م م م یعنی مغلِ دوراں، میر انیس، حسان خان، محمد احمد، مزمل شیخ، مہدی نقوی، علمدار حسین، امانت علی گوہر، محب علوی، ظفری، راشد کامران (یہ محفل کے رکن ہیں یا نہیں؟)، بوچھی، کاشف نصیر۔
شاید چند نام بھول رہا ہوں۔ معذرت۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ان تینوں میں ڈرنے والی بات کیا ہے بھلا؟ ان تینوں میں سے کسی ایک نے بھی آج تک ہمارے خواب میں آکر ہاہاہوہو نہیں کیا۔
ویسے محفل پر مجھے ایک منتظم سے تھوڑا ڈر لگتا تھا لیکن فی الحال وہ یہاں ہیں نہیں
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
مجھے تو بس میٹھا بنانا آتا ہے، جیسے حلوہ، سویاں، کسٹرڈ۔ دعوتِ عام ہوگی۔ جو آنا چاہے، شوق سے آئے۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
محفل پر ایک سے بڑھ کر ایک استاد اور شاعرانہ ذوق کے حامل موجود ہیں۔ کس کس کا نام لیں۔
اعجاز عبید
محمد وارث
فاتح
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
حسِ مزاح۔۔۔۔ امم م م م ۔۔۔۔ محفل پر کچھ دوست ہوتے تھے۔ اب پتا نہیں کہاں گئے۔
ویسے جب نبیل بھیا اور ظفری کی رگِ ظرافت پھڑک اٹھے تو غضب ہوتا ہے۔
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
زیک کو پڑھ کر اچھا لگتا تھا۔ ان کے علاوہ جناب شاکر القادری صاحب، نبیل، عارف کریم اور الف نظامی بھی۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ساڑھے چھ سال ہونے کو آئے ہیں۔ ۲۳ فروری ۲۰۰۷ء میں آیا تھا یہاں بس نیٹ گردی کرتے ہوئے۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
ہم ہیں دل والے بھلا ہم پر کسی کا زور کیا
جائیں گے اپنی خوشی، اپنی خوشی ہم آگئے
بس یہ والا حساب سمجھ لیں۔ جب دل ہوا، منھ اٹھا کر چلے آئے۔ ہم تو یہ جانتے ہیں کہ آپ جب بھی آئیں گے، خوشی سے استقبال کرنے والے مخلص اراکین ہی پائیں گے۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
لائبریری اور تکنیکی ٹیوٹوریلز کے سیکشن خاص طور پر پسند ہیں۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
انسان کا مشاہدہ اگر تیز ہو اور وہ سیکھنا چاہے تو اسے سیکھنے کے مواقع ہر لمحہ میسر ہوتے ہیں۔ اتنی بھرپور محفل میں تین نام لینا نا انصافی ہوگی۔ میں نے یہاں کے اراکین سے بہت کچھ سیکھا ہے
نبیل: صبر و برداشت اور کام پر توجہ مرکوز رکھنا
زیک: تلخ رائے کا بھی مناسب انداز سے اظہار کرنا
اعجاز عبید اور وارث: شعری سخن (لیکن سخن سے کورے ہونے میں ان دو اساتذۂ فن کا نہیں بل کہ سراسر اُن کے نالائق شاگرد کا قصور ہے)
فہیم: دوستی نبھانا
زینب: اپنا پن
شمشاد بھائی: ہمہ وقت خوش دلی سے ملنا
ابھی اتنا ہی