آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

نیرنگ خیال

لائبریرین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

زبردست
اف نینو بہت بہت شکریہ میرا موڈ اچھا کرنے کے لیے ۔اس کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور پیار (y)
بئی اب خراب موڈ والوں پر پابندی لگنے والی ہے۔۔۔ :party2:
ان کو سب سے پہلے حکایتی سے حکایت سننی پڑے گی۔۔۔۔ تاکہ بعد وہ یہ کہہ سکیں۔۔۔ پہلے ہمارا موڈ اچھا تھا۔۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ دعا میں نے آپ کے لیے سنبھال کر رکھی ہے جب کبھی آپ کی کوئی بات دلچسپ لگی نا تو آپ کو دونگی ۔:p
چلو کوئی دعا تو کسی نے ہمارے لیے بھی سنبھال کر رکھی ہے۔۔۔ یہ ان دعاؤں میں سے ہے جو قبول تو ہرگز نہ ہوگی لیکن محشر میں اس کا اجر ملے گا۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟

کسی سے بھی نہیں

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے

ان میں سے کسی سے بھی نہیں۔ مجھے تو ڈر بابا جانی (الف عین) سے لگتا ہے۔

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
بابا جانی کے لئے اور سوات کی روایتی ڈش : ورژلے بناؤں گی

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟

جب میں فعال تھی اس وقت وارث فرخ منظور اچھا ذوق رکھتے تھے۔ ہم بھی اتنے بدذوق نہیں تھے۔ ہمارا نام تیسرے نمبر پر آ سکتا ہے۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟

ظفری کی۔

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟

سعود بھائی اور نبیل بھائی کے

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟

میں خود ہی آئی تھی اپریل 2006 میں

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب دیوان غالب پر کام کر رہی تھی تو اس وقت 6 سے لے کر 10 گھنٹے صرف ہو جاتے تھی۔ آنے جانے کا وقت معلوم نہیں

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
کھیل ہی کھیل میں

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
بابا جانی، قیصرانی، وارث
 
نبیل

تکنیکی معاون
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟

محفل فورم کے توسط سے فون پر کئی لوگوں سے بات ہو چکی ہے لیکن ملاقات صرف آصف (ایکس ایڈمن) اور قیصرانی سے ہوئی ہے۔ چند لوگ میرے کہنے پر فورم کے رکن ضرور بنے تھے لیکن وہ فورم پر فعال نہیں ہوئے۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے

کسی سے نہیں۔

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟

مجھے آملیٹ ہی بہتر بنانا آتا ہے وہ سب کے لیے بنا سکتا ہوں۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟

محمد وارث
الف عین
فاتح

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟

قیصرانی
نیرنگ خیال
تعبیر

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟

زیک، ہیکرز پی کے، ابن سعید، محسن حجازی، شاکرالقادری ۔۔ اور بہت سے ۔۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟

:)

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟

یہ ترجیحات اور حالات پر منحصر ہے۔ کسی زمانے میں سارا فارغ وقت محفل فورم پر ہی گزرتا تھا۔ اب ضرورت پڑنے پر ہفتے دو ہفتے کے لیے فعال ہو جاتا ہوں۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟

آئی ٹی اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ زمرہ جات

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟

زیک
آصف
ابن سعید
 
زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی - یہ ہفتہء قبولیت دعا لگتا ہے میرے لیے :) میں تو بس یونہی آپ کو ٹیگ کیا تھا آپ نے جوابات دے کرخوشگوارحیرت سے دوچارکیا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
مجھے آملیٹ ہی بہتر بنانا آتا ہے وہ سب کے لیے بنا سکتا ہوں۔

اس جواب کو دیکھ کر نہ جانے کیوں دل کو گونہ سکون سا حاصل ہوا ہے۔۔۔ کہ میاں ہم دنیا میں اکیلے نہیں۔۔۔ اور بھی ہیں۔۔۔۔ :notworthy:
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
آداب عرض کرتا ہوں نبیل بھائی۔۔۔:D پر پتا نہیں مجھے کیوں لگ رہا ہے آپ نے یہ بات کر کے کلہاڑی کے اوپر پاؤں مارا ہے۔۔۔:biggrin: اب آئندہ آپ کو اک عدد ٹیگ کیا جائے گا۔۔۔ دھڑلے کے ساتھ۔۔۔ :skull:
 
Top