کچھ سگریٹ نوشی کے بارے میں....

محمد وارث

لائبریرین
سگریٹ نوشی ترک کرنا تو بہت ہی سہل ہے۔۔۔ کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ ہفتے بھر میں دسیوں دفعہ ترک کرتے ہیں۔ :) :)

جی بیسیوں بار میں خود فرمائشی ترک کر چکا ہوں، کبھی اساتذہ کی فرمائش پر، کبھی والدِ مرحوم کی فرمائش پر، کبھی زوجہ غیر مرحوم کی فرمائش پر :)
 
یوسف-2

محفلین
بغیر چینی کے تو میں بھی پیتا ہوں کہ ہم سب "شوگر برادر" ہیں، لیکن میں ایک عددگولی canderel کی ڈال لیتا ہوں۔
آج کے بعد کینڈرل یاکوئی بھی شوگر فری سویٹنر استعمال کرنا بند کردیں ۔یہ چینی سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔تفصیلات تو اس وقت یاد نہیں لیکن ایک بار نیٹ پر ایسے سویٹنر پر سرچ کیا تھا اور ڈاکٹرز سے ڈسکس بھی کیا تھا جس کا لب لباب یہی تھا کہ سویٹنرز یا ڈائیٹ کولڈ ڈرنکس زیادہ نقصان دہ ہیں۔ پہلے میں بھی استعمال کرتا تھا، مگر اب نہیں کرتا۔ آپ بھی چھوڑ دیں۔ چند دنوں کی بات ہے، پھر آپ کی زبان ”-نئے ذائقہ“ کی عادی ہوجائے گی۔
 
یہ واقعی حیران کن بات ہے کیونکہ میں بھی چائے میں چینی کی جگہ یہی استعمال کرتا ہوں، چھوڑ تو دوں پر پھیکی چائے۔۔۔۔۔۔۔کئی ہفتوں تک پی کے دیکھ چکا ہوں، عادی نہیں ہوا۔
 
یوسف-2

محفلین
آپ کو "نوشی گیلانی" سے کیا تکلیف ہے بھلا؟ تکلیف ہو تو مقدس بٹیا رانی کو ہو جنھوں نے حال ہی میں ان کی بے ترتیب کتاب کو فارمیٹ کیا ہے۔ :) :) :)
اب آپ نے پوچھ ہی لیا ہے تو بتلانا پڑے گا۔نہیں بتلایا تو آپ کہیں گے کہ ایک ہی سوال پوچھا تھا، اس کا بھی جواب نہیں دیا۔ :D اصل میں جب کوئی نوشی گیلانی کو ” رائٹر “ کہتا ہے تو پھر ۔ ۔ ۔ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ع اب بھلا تکلیف میں بھی کوئی آہ نہ کرے :D
 
یہ واقعی حیران کن بات ہے کیونکہ میں بھی چائے میں چینی کی جگہ یہی استعمال کرتا ہوں، چھوڑ تو دوں پر پھیکی چائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔کئی ہفتوں تک پی کے دیکھ چکا ہوں، عادی نہیں ہوا۔

اور ہم نے یوں سنا تھا کہ کسی خاتون سے کہا گیا کہ ہمیشہ نیند کی گولیاں کھا کر نہیں سونا چاہئے، اس کی عادت پڑ جاتی ہے۔ وہ اٹھلا کر بولیں کہ ہم تو پچھلے چار برسوں سے بلا ناغہ استعمال کرتے ہیں۔۔۔ ابھی تک تو عادت نہیں پڑی! :) :) :)
 
:)

دراصل بہت ناگواری سے پھیکی چائے پیتا تھا اسی امید میں کہ شاید عادی ہو جاؤں لیکن افسوس۔۔۔۔۔۔ایک حل ہے تو سہی کے چائے چھوڑ دوں لیکن افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اب آپ نے پوچھ ہی لیا ہے تو بتلانا پڑے گا۔نہیں بتلایا تو آپ کہیں گے کہ ایک ہی سوال پوچھا تھا، اس کا بھی جواب نہیں دیا۔ :D اصل میں جب کوئی نوشی گیلانی کو ” رائٹر “ کہتا ہے تو پھر ۔ ۔ ۔ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ع اب بھلا تکلیف میں بھی کوئی آہ نہ کرے :D

اس آہ پر تو ہمیں اپنا وہ مراسلہ یاد آ گیا جو ہم نے ایک اردو اخبار میں ارسال کیا تھا، "ہم آہ! کریں یا واہ! کریں" کے عنوان کے تحت۔ غالباً سن 2004 کی بات ہے جب عید اور بابری مسجد کی شہادت کی برسی ایک ہی دن پڑی تھی۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ واقعی حیران کن بات ہے کیونکہ میں بھی چائے میں چینی کی جگہ یہی استعمال کرتا ہوں، چھوڑ تو دوں پر پھیکی چائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔کئی ہفتوں تک پی کے دیکھ چکا ہوں، عادی نہیں ہوا۔
سر جی مجھے بھی بہت مشکل ہوئی تھی۔ اب عادی سا ہوگیا ہوں۔ میرا تو مشورہ ہے کہ کینڈرل کی جگہ چینی کے چند دانے استعمال کرلیا کریں، اگر چائے بہت زیادہ نہ پیتے ہوں تو۔ اور دوسرا مشورہ جو میں نے بہت دیر میں مانا، اگر آپ اورل پہ ہیں اور انسولین استعمال نہیں کرتے تو فورا" انسولین شروع کرلیں۔ بلڈ شوگر کو انسولین اور گلوکوفیج سے کنٹرول کریں اور کم کم مقدار میں میٹھے سے بھی لطف اندوز ہوں۔ ابتدا میں ڈاکٹر کا مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔ بعد میں از خود ماہر ہوجائیں گے
 
:)
دراصل بہت ناگواری سے پھیکی چائے پیتا تھا اسی امید میں کہ شاید عادی ہو جاؤں لیکن افسوس۔۔۔ ۔۔۔ ایک حل ہے تو سہی کے چائے چھوڑ دوں لیکن افسوس۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
یہ فقرے اس لحاظ سے بڑے ہی دلچسپ ہیں کہ ان میں ایک "لیکن افسوس" کے بعد کی خالی جگہ فعل ماضی کے صیغے سے پر ہوگی جبکہ دوسری فعل مستقبل سے۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سر جی مجھے بھی بہت مشکل ہوئی تھی۔ اب عادی سا ہوگیا ہوں۔ میرا تو مشورہ ہے کہ کینڈرل کی جگہ چینی کے چند دانے استعمال کرلیا کریں، اگر چائے بہت زیادہ نہ پیتے ہوں تو۔ اور دوسرا مشورہ جو میں نے بہت دیر میں مانا، اگر آپ اورل پہ ہیں اور انسولین استعمال نہیں کرتے تو فورا" انسولین شروع کرلیں۔ بلڈ شوگر کو انسولین اور گلوکوفیج سے کنٹرول کریں اور کم کم مقدار میں میٹھے سے بھی لطف اندوز ہوں۔ ابتدا میں ڈاکٹر کا مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔ بعد میں از خود ماہر ہوجائیں گے

شکریہ برادرم، میں ابھی انسولین پر نہیں آیا، کیونکہ ابھی بہت زیادہ خراب نہیں ہے، رزلٹ نارمل سے تھوڑا ہی اوپر ہوتا ہے۔ اور میرا معاملہ گڑ کھانا گلگلوں سے بیر والا ہے، ناشتے میں چینی والا میٹھا پراٹھا کھاتا ہوں اور ساتھ بیوی کو کہتا ہوں کہ چائے میں چینی نہ ڈالنا، وہ بیچاری سر پیٹ لیتی ہے، ظاہر ہے اپنا ہی :D
 
ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی اگر مناسب برانڈ سے کی گئی ہو تو اس سے نہ صرف عمر بڑھتی ہے بلکہ جراثیم بھی مرجاتے ہیں۔
یہ تحیقق محدود نوعیت کی ہے
 
ہم نے سگرٹ نوشی 2007ء میں شروع کی تھی۔ وجہ معلوم نہ تھی۔ سال بھر شرمندہ شرمندہ پھرا کیے۔ آخرِ کار صدقِ طلب رنگ لایا اور خوبانِ دل آرا (اردو والا "آرا" قیاس کرنا جائز ہے) کے حق میں ایک برہانِ قاطع کا نزول ہوا۔
ابد کی رقص گاہوں کی قسم....
دھواں سب سے بڑا رقاص ہے
یہ فرمودہءِ بصد شوق آزمودہ میاں حسنین شہزادؔ صاحب کا ہے۔ پہلے دن جب ان سے یہ شعر سنا تو ایک وجد سا طاری ہو گیا۔ اچار دستیاب نہ تھا لہٰذا چھوٹے ایمبیسی کے چار کش لگانے کے بعد ہوش میں آئے۔ داد و تحسین میں وقت ضائع کرنے کی بجائے میاں صاحب سے استفسار کیا کہ اس عالی خیال کے پس پردہ محرکات کیا تھے۔ فرمایا:
"بھئی کیا محرکات تھے۔۔۔ سگرٹ پی رہا تھا میں، دھواں نکل رہا تھا۔ ساتھ ہی کہیں شعر بھی خارج ہو گیا!"
 
سید ذیشان

محفلین
آج کے بعد کینڈرل یاکوئی بھی شوگر فری سویٹنر استعمال کرنا بند کردیں ۔یہ چینی سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔تفصیلات تو اس وقت یاد نہیں لیکن ایک بار نیٹ پر ایسے سویٹنر پر سرچ کیا تھا اور ڈاکٹرز سے ڈسکس بھی کیا تھا جس کا لب لباب یہی تھا کہ سویٹنرز یا ڈائیٹ کولڈ ڈرنکس زیادہ نقصان دہ ہیں۔ پہلے میں بھی استعمال کرتا تھا، مگر اب نہیں کرتا۔ آپ بھی چھوڑ دیں۔ چند دنوں کی بات ہے، پھر آپ کی زبان ”-نئے ذائقہ“ کی عادی ہوجائے گی۔
آپ کی بات صحیح ہے۔ اس میں سکروز کی جگہ aspartame استعمال ہوتا ہے۔ اور زیادہ مقدار میں استعمال کینسر کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔
ربط
 
یوسف-2

محفلین
شکریہ برادرم، میں ابھی انسولین پر نہیں آیا، کیونکہ ابھی بہت زیادہ خراب نہیں ہے، رزلٹ نارمل سے تھوڑا ہی اوپر ہوتا ہے۔ اور میرا معاملہ گڑ کھانا گلگلوں سے بیر والا ہے، ناشتے میں چینی والا میٹھا پراٹھا کھاتا ہوں اور ساتھ بیوی کو کہتا ہوں کہ چائے میں چینی نہ ڈالنا، وہ بیچاری سر پیٹ لیتی ہے، ظاہر ہے اپنا ہی :D
ہاہاہا چینی والا پراٹھا اور شوگر پیشنٹ ۔ آپ کا بھی جواب نہیں۔ ویسے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ذیابطیس کے مریض ڈیکلیئرڈ ہوگئے ہیں تو جلد از جلد انسولین اسٹارٹ کردیں۔ قبل اس کے کہ مزید خرابیوں اور پیچیدگیوں کے بعد اس طرف آئیں۔
 
درست فرمایا آپ نے، میرا ارادہ ہے کہ جلد انسولین پر آ جاؤں۔ ایک معالج سے مشورہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کچھ توقف کر لیں۔
 
Top