بغیر کسی مقصد اور پلاننگ کے سگریٹ نوشی شروع کی تو ضرور دیکھا دیکھی کی ہو گی ؟؟؟ ویسے یہ بھی ایک سوال بنتا ھے کہ
سگریٹ نوشی کے مقاصد کیا ہوتے ہیں ؟؟
1۔ ہم کسی سے کم نہیں۔ جب ہمارے دوست احباب پی سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں
2۔ فارغ وقت کو مصروف بنانے کے لئے یا مصروفیت میں فراغت کے حصول کے لئے
3۔ پریشانی اور گھبراہٹ میں، پریشانی اور گھبراہٹ کو دور کرنے کے لئے
4۔ خوشی اور ریلکس موڈ کو انجوائے کر نے کے لئے
5۔ بیویوں کو ٹینشین دینے کے لئے یا بیویوں کے دیئے گئے ٹینشین کو رفع دفع کرنے کے لئے
6۔ اگر مشروب حرام نہیں پینے کی ہمت نہیں تو حلال سگریٹ ہی پی لیں
(ویسے اب تو بہت سے علماء تمباکو نوشی کو بھی حرام کہنے لگے ہیں)
7۔ اور پھر مشروب حرام کے ساتھ سگریٹ نہ پیا تو کیا پیا
8۔ ناک صرف سانس لینے کے لئے نہیں بلکہ دھواں نکالنے کے لئے بھی ہے
9۔ آخر کماتے کس لئے ہیں، (کم سے کم )سگریٹ نوشی کی عیاشی تو ہما را حق ہے۔
10- بیویوں کی تنقید ہائے لا متناہی سے بچنے کا آسان نسخہ، سگریٹ نوش کی بیوی کی ساری تنقید سگریٹ سے شروع اور سگریٹ پر ختم ہوجاتی ہے، کہیں اور توجہ ہی نہیں جاتی۔
کہاں تک سنیں گی، کہاں تک سناؤں، درجنوں ہیں مقاصد، کیا کیا بتاؤں