تعارف کچھ مجھ سے بھی پوچھیے آج

شمشاد

لائبریرین
Welcome.jpg

شعر بھی۔ نثر بھی۔ کالج کے نساب کا بھی
کالج کا نصاب ہوتا ہے نساب نہیں۔
 
عثمان علی عین آپ کو محفل میں خوش آمدید۔۔۔
بے شک محفل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے مگر ایف ایس سی ، وقت اور محنت ، دونوں مانگتی ہے۔ اپ کا اصل کام پڑھائی ہے اس کے ساتھ وفا کیجئے۔
شاعری وغیرہ تو بعد میں بھی ہو سکتی ہے۔
خوش رہیئے ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
عثمان علی عین آپ کو محفل میں خوش آمدید۔۔۔
بے شک محفل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے مگر ایف ایس سی ، وقت اور محنت ، دونوں مانگتی ہے۔ اپ کا اصل کام پڑھائی ہے اس کے ساتھ وفا کیجئے۔
شاع وغیرہ تو بعد میں بھی ہو سکتی ہے۔
خوش رہیئے ۔۔
ایف ایس سی محنت اور وقت دونوں مانگتی ہے ۔۔ماں باپ کو بڑی اُمیدیں ہوتیں ہیں ۔
 
السلام علیکم!
مجھے عثمان کہتے ہیں۔ میرے نام کے ساتھ علی بھی لگتا ہے۔ تو پورا نام عثمان علی ہوا۔۔۔۔نہیں نہیں رُکیے میرے خیال میں تخلص کے بِنا نام پورا نہیں ہوتا۔ اُسے شامل کرکے مجھے عثمان علی عین کہیں گے۔ مگر احباب کہنے میں تو صرف "عین" پر گزارا کرلیتے ہیں اور لکھتے وقت حروف کی بچت کرتے ہوئے "ع" ہی لکھنے کو کافی سمجھتے ہیں۔ میرا تعلق پاکستان کے ایک گاؤں سے ہے اب اس کا نام بتاؤں تو آپ لوگوں کو عجب محسوس نہیں ہوگا کیوں یقیناً آپ لوگوں نے اس سے بھی عجیب و غریب نام سُنے ہونگے۔ تو میرے گاؤں کا نام روسہ ٹبہ ہے۔ شمار میں رکھنے کے لیے اس کو ایک نمبر دیا گیا ہے یعنی چک نمبر1۔
باقی تعارف آپ لوگ خود پوچھ لیجیے۔۔۔۔۔کچھ سوال۔۔۔
سب سے پہلے آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید
 
اُمید ہے کہ آپ اردو محفل سے بہت کچھ سیکھیں گے
 
وعلیکم السلام
آپ کے پورے نام عثمان علی عین کو ہم پورا ہی بلانا چاہیں گے تھوڑا سا مختصر کر کے
"ٹرپل ع " تو آج سے آپ ٹرپل ع بھائی ہوئے۔
ایک بار پھر سے خوش آمدید
واہ کیا سوچا ہے ہوسکتا ہو اپنے نام کے بارے میں اُنہوں نے بھی کبھی یہ نہ سوچا ہو
 
Top