کھوئے والا زعفرانی زردہ بنانے کا انتہائی آسان طریقہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھوئے والا زعفرانی زردہ بنانے کیلئے اس ترکیب پر عمل کریں
اجزاء:
سیلا چاول آدھا کلو (ابلے ہوئے)
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
گھی ایک پاﺅ
الائچی چھ عدد
چینی ایک پاﺅ
بادام اور پستے دو کھانے کے چمچ
زعفران آدھ چائے کا چمچ
اشرفیاں دو کھانے کے چمچ
کھویا ایک پاﺅ
کیوڑا آدھا چائے کا چمچ
کشمش دو کھانے کے چمچ
کوکونٹ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
ترکیب:
دیگچی میں چاول ابالیں اور زردے کا رنگ ڈال دیں اور جب ایک کنی رہ جائے تو چھان لیں۔ اب دوسرے پتیلے میں گھی گرم کرکے الائچیاں ڈال دیں۔ الائچیوں سے خوشبو آنے لگے تو چینی اور آدھا کپ پانی ڈال دیں۔ شیرہ تیار ہوجائے تو بادام، پستے، زعفران، اشرفیاں، کشمش، کوکونٹ، کھویا اور کیوڑا چاول میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار سپیشل زردہ تیار ہے۔
ماہی احمد جاسمن یا کوئی اور اس ترکیب میں بہتری بتا سکتی ہیں تو ضرور رہنمائی کریں