تلمیذ
لائبریرین
میں نے دو تین قدیم و جدید لغات چھانی ہیں، ان میں تو یہ لفظ نہیں ملا، اہل محفل سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی حوالہ ہو، تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔اس کا کوئی ریفرنس؟
میں نےیہ لفظ جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’خبر ناک‘ میں ان کے segment ’زبان و بیان‘ میں سنا تھا۔ جس میں اینکر پرسن غلط العام الفاظ کی تصحیح کرتے ہیں۔ تاہم، میں بھی خالد محمود چوہدری, کا ہم خیال ہوں کہ لفظ ’لحیم‘ کا زبان پر آسانی سے نہیں چڑھے گا اور ’حلیم ‘ ہی مستعمل رہے گا۔