رانا

محفلین
حیدرآباد میں بھی کھلم کھلا دھاندلی جاری:
http://www.facebook.com/photo.php?v=527539970625217
اس ویڈیو میں بے چاری آفیسر کا معصومانہ احتجاج دیکھ کر واقعی دکھ ہورہا ہے۔ بڑی ہمت دکھائی ہے اس نے کہ ویڈیو بھی بنالی۔ لیکن اب اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کی سلامتی کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
ویسے اس طرح کی ویڈیوز پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اپ لوڈ ہونی چاہئے تھیں ورنہ دوران پولنگ تو اب باقی جگہ دھاندلی کرنے والے ہوشیار ہوگئے ہوں گے اور ویڈیوز بنانے کے امکان کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ ویسے یہ بھی امکان ہے کہ وہ اتنے مصروف ہوں کہ ان ویڈیوز کی طرف دھیان ہی نہ جائے ان کا۔:)
 

حسان خان

لائبریرین
میری خالہ کو ان کے پولنگ سٹیشن پر متحدہ والوں نے دو بیلٹ پیپر ووٹ ڈالنے کے لیے دیے، اور میری خالہ 'دھاندلی' کرتے ہوئے دونوں پر بلے کو مہر لگا کر آ گئیں۔ :p
لیکن خیر، اس سے ناظم آباد میں بھی دھاندلی ہونے کا پتا چلتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
این اے ۲۵۰ جیسے اہم حلقے کے پولنگ اسٹیشن میں رائے دہی کا تا حال آغاز نہیں ہو سکا ہے۔ عارف علوی وہاں تحریکِ انصاف کے ہزاروں حمایتیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
 

سید زبیر

محفلین
جماعت اسلامی بھی زبردستی کرنے میں کسی سے کم نہیں۔ کل گلشن اقبال میں ہماری ایک مسجد میں پہلی بار جمعہ نہیں ہوسکا جماعت اسلامی کی وجہ سے۔ مسجد کے میں گیٹ کے بالکل سامنے انہوں نے اپنا ٹینٹ لگا دیا۔ اتنی جگہ بھی نہ چھوڑی کہ لوگ جمعہ کے لئے مسجد کے اندر ہی داخل ہوسکیں۔ نیت صاف صاف فساد ہی کی نظر آتی تھی۔ ورنہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آپ کسی فرقے کی مسجد کے گیٹ کے سامنے اپنا ٹینٹ لگالیں۔ بندہ کسی کے گھر کے سامنے بھی ٹینٹ لگائے تو اتنی جگہ چھوڑتا ہے کہ گھر کے مکینوں کو آنے جانے میں تکلیف نہ ہو۔ اور سارا علاقہ چھوڑ کر عین ہماری مسجد کے گیٹ کے سامنے ٹینٹ لگانا اس کی کوئی تک ہی نہیں بنتی۔ ہماری طرف سے ذرابھی کوئی بات ہوتی تو ان کا تو کچھ نہیں بگڑنا تھا سب کے نشانوں پر ہم ہی ہوتے۔ اس جماعت اسلامی سے بھلائی کی کوئی کیا توقع کر سکتا ہے کہ جس نے اپنے ایک دنیاوی فائدے کے لئے اور صرف دنیاوی الیکشن کی خاطر ایک فرقے کو اس کے ایک مذہبی فرض سے محروم کرنے میں بھی عار نہ جانا۔
کاش اسلام کے ان نام نہاد ٹھیکیداروں کو اسلامی روح سے بھی آگہی ہوتی ہے ۔ جماعت اسلامی کا اپنا عسکری ونگ ہے ۔ ہمارے دور میں لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ یونیورسٹی میں دہشت کی علامت تھے اللہ اپنے حبیب صلعم کی امت پر رحم فرمائے (آمین)
 

حسان خان

لائبریرین
کراچی میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو:
لیکن یہ علاقہ پہلوان گوٹھ ایسا ہے کہ یہاں اے این پی ملوث لگتی ہے۔ اور ایک ووٹر نے یہ کہا ہے کہ ہم 'قائدِ تحریک' کے لیے جو جو کر سکتے تھے وہ ہم نے کیا ہے، اس سے بھی یہ لگتا ہے کہ یہاں متحدہ کے خلاف دھاندلی ہوئی ہے۔
http://www.facebook.com/photo.php?v=375756735875794
 

حسان خان

لائبریرین
944133_513426472051142_37673369_n.jpg
 

اشفاق احمد

محفلین
کراچی میں تو دھاندلی کے ثبوت بھی مل گئے ہیں ۔۔اور اس دھاندلی کو روکنا کم از کم پاکستانیوں کے بس سے باہر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی علاقوں میں شرح کم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
بد عنوانی ہماری رگوں میں ڈیرے ڈال چکی ہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اففف ایسا بھی ہوتا ہے کیا :(
یہاں تو بہت سختی تھی اس بارے میں۔۔ وہ لوگ ووٹ والے باکس کے آگے کسی کو زیادہ دیر کھڑا رہنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔
 

عمران ارشد

محفلین
یہ تو لولز ہوگیا نا!!
دھاندلی کرنا بھی نہیں آتی۔ فاروق ستار کے مخالف کو ایک ووٹ بھی نہیں ملا ابھی تک!

400601_10152796571425304_1487271458_n.jpg
 

طالوت

محفلین
این اے 250 اپن کا حلقہ اے ، ادھر سے کبھی کوئی جیتا کبھی کوئی پر بدمعاشی نہیں تھی ، پھر ایک دن کچھ لوک بندوق لے کر ایا ، ایک امیدوار کو برنس روڈ تے پھینٹی وی لائی سی ، پھر انٹی کو جتوایا پھر ایک مولبی بھی بندوق لے کر ایا اور رینجر سے چنبے کھایا ۔ ابھی فِر سے الیکشن نئیں اوتا ۔ عملے کو دھمکی دیا ادھر امارا ووٹ ڈالنے کا اے ۔ اے نجام ای گندہ اے ، اس میں کچھ نئیں اؤئیں گا۔

خدا ان منافقوں اور ظالموں کو جہنم رسید کرے جنھوں نے اس دھرتی پر انسانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ یا پھر آئندہ حکمرانوں کو توفیق دے کہ دیوارِ برلن کی طرز پر بہت سی دیواریں تعمیر کریں تاکہ سب اپنے اپنے خداؤں کے ساتھ اپنی اپنی دیوار کی اوٹ میں جو ناچ ناچنا چاہیں ، ناچیں۔
 

طالوت

محفلین
این اے ۲۵۰ میں دوبارہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ نشست پکی تحریکِ انصاف کی ہے۔
http://tribune.com.pk/story/547692/new-polls-to-be-held-in-na-250/
آپ کو کوئی غلط فہمی ہے جناب ، یہ سیٹ پکی جماعت اسلامی کی ہے خصوصا اگر اسے مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ کی بھی "حمایت" حاصل ہو۔
 
آپ کو کوئی غلط فہمی ہے جناب ، یہ سیٹ پکی جماعت اسلامی کی ہے خصوصا اگر اسے مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ کی بھی "حمایت" حاصل ہو۔
یہ تو آپ دیکھ لیں گے کہ یہ سیٹ کس کی ہے۔

ایم کیو ایم والوں نے تو اس سیٹ پر تحریک انصاف کی دھاندلی کا الزام بھی لگا دیا ہے جبکہ تحریک انصاف یہاں سے دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔
 
Top