رانا
محفلین
اس ویڈیو میں بے چاری آفیسر کا معصومانہ احتجاج دیکھ کر واقعی دکھ ہورہا ہے۔ بڑی ہمت دکھائی ہے اس نے کہ ویڈیو بھی بنالی۔ لیکن اب اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کی سلامتی کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔حیدرآباد میں بھی کھلم کھلا دھاندلی جاری:
http://www.facebook.com/photo.php?v=527539970625217
ویسے اس طرح کی ویڈیوز پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اپ لوڈ ہونی چاہئے تھیں ورنہ دوران پولنگ تو اب باقی جگہ دھاندلی کرنے والے ہوشیار ہوگئے ہوں گے اور ویڈیوز بنانے کے امکان کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ ویسے یہ بھی امکان ہے کہ وہ اتنے مصروف ہوں کہ ان ویڈیوز کی طرف دھیان ہی نہ جائے ان کا۔