~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

ایک نظم زندگی کا سفر

کتنے دن سے چاند ستارے انسانوں کو دیکھ رہے ہیں

انسانوں کے خوابوں کو اور ارمانوں کو دیکھہ ریے ہیں
اند ھیاروں پر روشنیوں کا ہلکے ہلکے چھا جانا
مظلوموں کا رفتہ رفتہ ظلم پر غلب آ جانا
خوابوں کو اور ارمانوں کو
جاند ستارے انسانوں کو
دیکھ رہے ہیں
دیکھہ رہے ہیں
ایک سفر ہے
شام وسحر ہے
ایک سفر ہے جس کی منزل آپ سفر ہے
ایک سفر ہے جس کا مطلب راہ گذر ہے
جمیل الدین عالی
 
ماہا عطا

محفلین
ماہا پری، ہم سے یہ فلسفیانہ باتیں کہاں ہو پائیں گی۔ آپ لوگ اچھا لکھتے ہیں، بس ہم اسے پڑھ کر مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ :) :) :)

چلیں فلسفیانہ باتیں نہ کریں۔۔۔من کی بات جیسے بھی چاہیں سادہ الفاظ مین ہی بیان کر دیں۔۔۔:)
مجھے بھی کون سا فلسفیانہ باتیں آتی ہیں۔۔۔:p
 
ماہا عطا

محفلین
ایک نظم زندگی کا سفر

کتنے دن سے چاند ستارے انسانوں کو دیکھ رہے ہیں

انسانوں کے خوابوں کو اور ارمانوں کو دیکھہ ریے ہیں
اند ھیاروں پر روشنیوں کا ہلکے ہلکے چھا جانا
مظلوموں کا رفتہ رفتہ ظلم پر غلب آ جانا
خوابوں کو اور ارمانوں کو
جاند ستارے انسانوں کو
دیکھ رہے ہیں
دیکھہ رہے ہیں
ایک سفر ہے
شام وسحر ہے
ایک سفر ہے جس کی منزل آپ سفر ہے
ایک سفر ہے جس کا مطلب راہ گذر ہے
جمیل الدین عالی

زبردست بہت ہی پیاری نظم شئیر کی ہے۔۔۔
 
چلیں فلسفیانہ باتیں نہ کریں۔۔۔ من کی بات جیسے بھی چاہیں سادہ الفاظ مین ہی بیان کر دیں۔۔۔ :)
مجھے بھی کون سا فلسفیانہ باتیں آتی ہیں۔۔۔ :p
ماہا پری کی باتوں کے فلسفیانہ ہونے کے لیے کتنے لوگوں کی گواہی کافی ہوگی؟ :) :) :)
 
سید زبیر

محفلین
مجھے تو بارش کے حوالے سے مشہور مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کا یہ کہنا یاد آتا ہے" کہ مجھے بارش اس لیے اچھی لگتی ہے کہ اس میں میرے آنسو چھپ جاتے ہیں "
 
ماہا عطا

محفلین
مجھے تو بارش کے حوالے سے مشہور مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کا یہ کہنا یاد آتا ہے" کہ مجھے بارش اس لیے اچھی لگتی ہے کہ اس میں میرے آنسو چھپ جاتے ہیں "

زبردست بھائی۔۔۔۔بہت خوب۔۔:)

اب آج کے جملے پر بھی کوئی من کی بات کہہ دیں۔۔۔:)
 
در حقیقت زندگی کا سفر بہت مختصر ہے، گو کہ مصیبتوں کا دور آئے تو طویل لگنے لگتا ہے۔ ایسے میں دل میں گرہ نہیں رکھنی چاہیے۔ وہ لوگ جو آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کے حامل ہوں ان سے کوئی ناراضگی ہو تو فوراً سے پیشتر ان کو ناراضگی کا سبب بتا کر اپنی خوشیاں واپس حاصل کر لینی چاہئیں۔ ورنہ یہ دو طرفہ اذیت کا سبب بنتے ہیں۔ :) :) :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
بارش ۔ ۔ ۔ ۔:)
ایک ہی موسم جو میرا ہمیشہ سے فیورٹ تھا،فیورٹ ہے اور فیورٹ رہے گا
میں جیسے بارش میں کِھل اٹھتی ہوں اور دھوپ نِکلتے ہی مرجھانے لگتی ہوں
اس کا پیار بھی بارش ہے اور اس کی دوری تیز دھوپ ۔ ۔ ۔ ۔:blushing:
 
غ۔ن۔غ

محفلین
آج کا جملہ۔۔۔ ۔۔۔

۔
زندگی ایک سفر۔۔۔ ۔۔

اگرچہ یہاں نثر میں لکھنے کی پابندی ہے جیسا کہ اس دھاگے کی ابتدا میں آپ نے لکھا ہے لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تو ایک شعر یاد آرہا ہے ۔ ۔

زندگی ایک سفر ہے جس میں لوگ ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں
حادثے ایک ہی پل میں کیا کیا جینے والوں پہ گزر جاتے ہیں
 
نہیں صرف نثر نہیں۔۔۔۔آپ شعر میں بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔۔کوئی قید نہیں۔۔۔۔۔۔:)
 
Top