کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

عدیل منا

محفلین
رات کو منہ صاف کریں اور ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور کوشش کریں یہ رس ایک منٹ منہ میں رہے۔ اسکے بعد پانی نہ پیئں اور بس۔صبح دیکھیں کوئی بو نام کی چیز نہیں پائیں گے۔ اگر یہ عمل ہر کھانے کے بعد کرلیں تو تمام دن منہ کی بو آپکے قریب بھی نہیں بھٹکے گی اور آپکا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا۔
انشاء اللہ
شوگر کے مریضوں کیلئے خاص کر بہت مفید اور ضروری ہے۔​
 
تلمیذ

لائبریرین
جو لوگ اس ناگوار مسئلے میں مبتلا ہیں ان کے لئے آپ کا یہ نسخہ یقیناًً مددگار رہے گا استعمال کرنے والے براہ کرم فیڈ بیک سے ضرور نوازیں
 
پپو

محفلین
اس سلسلہ میں ہومیو مڈیسن بھی ہے یہ منہ کے علاوہ ہر قسم کے اخراجات جو جسم سے خارج ہوتے ہیں اور ان میں شدید بو پائی جاتی ہے اس میں مفید ہے
اس کا نام رس گلابرا ہے
استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے
 
علی خان

محفلین
اس سلسلہ میں ہومیو مڈیسن بھی ہے یہ منہ کے علاوہ ہر قسم کے اخراجات جو جسم سے خارج ہوتے ہیں اور ان میں شدید بو پائی جاتی ہے اس میں مفید ہے
اس کا نام رس گلابرا ہے
استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے
ڈاکٹر صاحب۔ شکریہ
اسکے لئے ہومیو میں چند اور بھی میڈیسن ہیں، جو پسینے اور پاوں کی بدبو کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ اگر انکے نام اپکے زہن میں ہوں، تو وہ بھی یہاں شئیر کردیں۔ شکریہ۔
 
پپو

محفلین
بھائی پھر تو علاما ت دیکھکر ہی فصیلہ کرنا پڑے گا
ویسے جو عام ادویات بووسٹا ' کالچیکم 'کالی فاس 'مرک سال 'سلفر'پائروجینم 'مفید ہیں
 
اسرار

محفلین
رات کو منہ صاف کریں اور ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور کوشش کریں یہ رس ایک منٹ منہ میں رہے۔ اسکے بعد پانی نہ پیئں اور بس۔صبح دیکھیں کوئی بو نام کی چیز نہیں پائیں گے۔ اگر یہ عمل ہر کھانے کے بعد کرلیں تو تمام دن منہ کی بو آپکے قریب بھی نہیں بھٹکے گی اور آپکا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا۔
انشاء اللہ
شوگر کے مریضوں کیلئے خاص کر بہت مفید اور ضروری ہے۔​
السلام علیکم۔
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ،میرے جسم میں سے بہت بدبو آتی ہے پسینے کی،روزانہ پانی نہاتا ہوں تھوڑی دیر بعد پھر بو آنی شروع ہوجاتی ہے،براہ مہربانی کچھ حل بتایئں۔۔۔۔
 
جو لوگ اس ناگوار مسئلے میں مبتلا ہیں ان کے لئے آپ کا یہ نسخہ یقیناًً مددگار رہے گا استعمال کرنے والے براہ کرم فیڈ بیک سے ضرور نوازیں
کچھ تحریریں میری سکرین پہ آدھی آتی ہیں اور آدھی سکرین سے باہر۔ جیسا کہ یہ تحریر۔۔ یہ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
 
اس سلسلہ میں ہومیو مڈیسن بھی ہے یہ منہ کے علاوہ ہر قسم کے اخراجات جو جسم سے خارج ہوتے ہیں اور ان میں شدید بو پائی جاتی ہے اس میں مفید ہے
اس کا نام رس گلابرا ہے
استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے
کیا یہ دوا عام مل جاتی ہے یا خاص آرڈر پہ منگوانی پڑتی ہے۔
 
آصف اثر

معطل
رات کو منہ صاف کریں اور ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور کوشش کریں یہ رس ایک منٹ منہ میں رہے۔ اسکے بعد پانی نہ پیئں اور بس۔صبح دیکھیں کوئی بو نام کی چیز نہیں پائیں گے۔ اگر یہ عمل ہر کھانے کے بعد کرلیں تو تمام دن منہ کی بو آپکے قریب بھی نہیں بھٹکے گی اور آپکا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا۔
انشاء اللہ
شوگر کے مریضوں کیلئے خاص کر بہت مفید اور ضروری ہے۔​
رس منھ میں ہی رُکا رہے یا اگر نگل جائے تو ؟
 
ہو الشافی
اجزاء: ایک عدد چھوٹی الائچی، تقریباً دو گرام ہلدی، ایک چمچ نمک
اضافی اجزاء: نیم کے پتے ( خشک یا تر، جیسے مل سکیں)ایک گرام، شہد دس گرام۔
تیاری: ساری چیزیں پسی ہوئی لے کر ایک لیٹر پانی میں ڈالیں، ایک دو ابال آنے پر اتار لیں اور کسی قدر ٹھنڈا ہونے دیں۔
نوٹ: شہد ملانا ہو تو ٹھنڈا ہونے پر ملائیں۔یاد رہے کہ پانی کو میٹھا کرنا مقصود نہیں ہے۔
استعمال: اس پانی سے کلیاں کریں، غرے کریں اور دانتوں پر انگلیاں پھیریں جیسے وضو میں پھیرتے ہیں۔
فوائد: دانتوں کے کیڑے کا علاج ہے، منہ کی عام آلائشوں کو حل کرتا ہے، بدبو کو ختم کرتا ہے۔ گلے کی خراش اور ورم میں سکون دیتا ہے۔
فائدہ مزید: یہ پانی پیا بھی جا سکتا ہے۔ انتڑیوں کے زخموں میں مفید ہے۔
 
آخری تدوین:
السلام علیکم۔
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ،میرے جسم میں سے بہت بدبو آتی ہے پسینے کی،روزانہ پانی نہاتا ہوں تھوڑی دیر بعد پھر بو آنی شروع ہوجاتی ہے،براہ مہربانی کچھ حل بتایئں۔۔۔ ۔
صبح نہار منہ (نماز کے بعد) اور رات کو کھانے کے آدھ پون گھنٹے بعدایک کپ تقریباً تیس ملی لیٹرگلاب کا عرق پیجئے۔ چٹ پٹی اشیاء اور تمباکو نوشی ترک کر دیجئے۔ گرم پانی سے غسل کیا کیجئے اور اس میں ذرا سا ڈیٹول ملا لیا کیجئے۔ زیر جامہ ہمیشہ سوتی استعمال کیجئے۔ گوشت کم اور سبزیاں زیادہ کھائیے۔ ہاضمہ درست رکھنے کی کوشش کیجئے۔
اس کو اپنی عادت بنا لیجئے۔ اللہ کرم کرے گا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
پانی زیادہ پینا اور دانتوں کے ساتھ رات میں زبان کو صاف کرنا ( ٹوتھ برش کے بیک عام طورپر کھردری سطح والی آتی ہے) اس سے
کافی فائدہ (آزمودہ) ہوتا ہے- دیسی نسخوں کی افادیت سے کسے انکار - سریعقوب آسی شکریہ
 
Top