کیا آپ جاسوس ہیں؟

شمشاد

لائبریرین
بعد میں جاسوسی کے لیے کچھ بھی نہیں رہ جائے گا کہ سب جانتے ہیں کہ میں شادی شدہ ہوں اور چار بچوں کا اکلوتا باپ ہوں۔
 
محمد امین

لائبریرین
شرلوک ہومز والی جاسوسی :tongue: شکل، حلیہ اور تاثرات دیکھ کر ماضی کی مصروفیات اور سارا کچا چٹھا بتانے والی جاسوسی :yawn:
 
مسئلہ: محفل کی ایک رکن بلکہ فعال ناظمہ تھیں، ماوراء۔ تھیں اس لئے کیوں کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے انٹرنیٹ سے لا پتہ ہیں۔ انھوں نے محفل کو چھوڑ کر بیشتر مقامات سے اپنی شناخت مٹا دی ہے۔ ای میل پتے، میسنجر آئی ڈیز، ٹوئیٹر اور فیس بک وغیرہ کے سارے اکاؤنٹ غیر فعال کر دیئے ہیں۔ یہ تو تمہید تھی، چیلینج یہ ہے کہ اردو محفل مین پہلے ان کا نام "ماوراء" نہیں تھا بلکہ کچھ اور تھا۔ وہ کیا تھا، ثبوت کے ساتھ جواب پیش کریں۔ اگر کوئی ان کی خبر دے سکے تو اضافی کریڈٹ۔ :)
 
عسکری

معطل

ان کو میں نے گرفتار کر لیا ہے وہ اب باقی زندگی اسی قید خانے میں گزاریں گی :biggrin: اور آگے بتانے سے پہلے پاشا باس سے پوچھنا پڑے گا وہ آج بزی ہیں ہیلری کلنٹن کا دورہ جو ہے :rollingonthefloor:
 
محمد امین

لائبریرین
مسئلہ: محفل کی ایک رکن بلکہ فعال ناظمہ تھیں، ماوراء۔ تھیں اس لئے کیوں کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے انٹرنیٹ سے لا پتہ ہیں۔ انھوں نے محفل کو چھوڑ کر بیشتر مقامات سے اپنی شناخت مٹا دی ہے۔ ای میل پتے، میسنجر آئی ڈیز، ٹوئیٹر اور فیس بک وغیرہ کے سارے اکاؤنٹ غیر فعال کر دیئے ہیں۔ یہ تو تمہید تھی، چیلینج یہ ہے کہ اردو محفل مین پہلے ان کا نام "ماوراء" نہیں تھا بلکہ کچھ اور تھا۔ وہ کیا تھا، ثبوت کے ساتھ جواب پیش کریں۔ اگر کوئی ان کی خبر دے سکے تو اضافی کریڈٹ۔ :)

یہ کیا معما ہے
 
عسکری

معطل
معما نہیں ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ ان کی شادی ہو گئی ہے۔

دیکھا آپ نے میں تو پہلے ہی شادی کے خلاف ہوں یہ ایک اور کارنامہ ہے شادی کا کہ سارے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دو۔ یعینی شادی نا ہوئی جیل یا کالا پانی کی سزا ہوئی ۔ ویسے کیا اس پر اعتراز ہونا چاہیے کہ شادی کے بعد لڑکی اپنے اکاؤنٹس پر لاگن نا کرے؟ میرے خیال میں تو یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ شادی کے بعد بھی ان کو لاگن ہونا چاہیے ان کو اتنی آزادی ہونی چاہیے ۔ میں تو اگر کبھی اس چنگل میں پھنسا تو ان محترمہ کو ایک لیپ ٹاپ لے آ دوں گا اور کہوں گا جا بی بی دوسرے کمرے میں جا کر عیاشی کر اور مجھے یہاں اپنے دھندے میں مست رہنے دے ۔ اگر اسے نا لا دون گا تو وہ میرے لیپ ٹاپ کی جان نہیں چھوڑے گی :rollingonthefloor:
 
خبر: جاسوسوں کے درمیان ماوراء بٹیا کے غیاب کے اسباب پر غور فکر۔ ابھی تک کسی نے اختلاف رائے نہیں کیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اور کوئی سبب نہیں ہو سکتا کسی کے غیاب کا؟ بہر کیف مسئلہ ان کا غیاب نہیں بلکہ محفل مین ان کی پہلی شناخت ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ان کی پہلی شناخت بھی ماوراء ہی تھی۔
ثبوت کے سلسلے میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ یہاں سب سے پرانا ممبر میں ہوں اور میری یادداشت کے مطابق وہ اسی نام سے رجسٹر ہوئی تھیں ۔ :)
 
جبکہ ہمیں محفل میں کچھ ایسے نشانات ملے ہیں جن کی رو سے ان کی شناخت "Mawra" بھی رہ چکی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا یہ بتائیں کہ وہ کون صاحب ہیں جنہیں محفل فورم کا جاسوس ہونے کا دعوی ہے؟
 
ان کی پہلی شناخت بھی ماوراء ہی تھی۔
ثبوت کے سلسلے میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ یہاں سب سے پرانا ممبر میں ہوں اور میری یادداشت کے مطابق وہ اسی نام سے رجسٹر ہوئی تھیں ۔ :)

اس دھاگے کا کے پیغام نمبر 6، 10 اور 11 کا مطالعہ یہ بات ثابت کر سکتا ہے کہ ان کے نام میں تبدیلی 8 اور 9 جنوری 2006 کے درمیان کبھی ہوئی تھی۔ :)
 
Top