السلام علیکم میں ابھی اپنے بارے میں لکھ کر ارسال کرتی ہوں
جو کچھ میں کہتی ہوں جناب وہی کچھ لکھتے ہیں اپنے پاس سے کچھ نہیں لکھتے ہیں میں ابھی حاضر ہوتی ہوں آپ سب کا بہت شکریہ کہ آپ سب نے اتنی محبت دی جیسا سنا تھا ویسا بلکے اس سے بھی زیادہ بہتر پایا




السلام علیکم میں ابھی اپنے بارے میں لکھ کر ارسال کرتی ہوں
جو کچھ میں کہتی ہوں جناب وہی کچھ لکھتے ہیں اپنے پاس سے کچھ نہیں لکھتے ہیں میں ابھی حاضر ہوتی ہوں آپ سب کا بہت شکریہ کہ آپ سب نے اتنی محبت دی جیسا سنا تھا ویسا بلکے اس سے بھی زیادہ بہتر پایا
اگر کسی کو انعام ملنا چاہئے تو وہ میں ہوں سب سے پہلا اندازہ میرا ہی تھا![]()
میں نے کچھ نہیں کیا
مجھ سے ناراض نا ہونا
یہ تو میں نے تکُا لگایا تھا جو ٹھیک نکلا مگر میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ خرم خود سے جواب لکھ رہا ہے بلکے مطلب یہ ہے کہ الفاظ ناز جی کے ہیں ہاتھ خرم کے ہیں
![]()
پھر آخر آپ نے کنفرم کر ہی لیا
اللہ آپ دونوں کو ۔۔۔۔۔ خیر یہ دعائیں بڑی خبر ملنے کے بعد دے دوں گا۔![]()
السلام علیکم
یوں تو میرا نام کچھ اور ہے لیکن آپ مجھے ناز پری کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ میرا تعلق سرزمینِ پاک کے ایک چھوٹے سے شہر جہلم سے ہے۔
میں نے گورنمنٹ کالج جہلم سے ایم۔ اے اُردو اور علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے بی۔ ایڈ کیا ہے۔ تقریباََ ایک سال گورنمنٹ کالج جہلم میں درس و تدریس کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ وہاں چونکہ عارضی طور پر لیکچرار کے فرائض انجام دے رہی تھی اس لئے اب میں آرمی پبلک سکول و کالج جہلم کینٹ میں بطور ٹیچر کام کر رہی ہوں
ایم۔ فل کا ارادہ رکھتی ہوں مگر فی الحال یہ ایک ارادہ ہی ہے انشاءاللہ جلد ہی اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کروں گی۔
شاعری سے لگاؤ ہے اور اردو ادب سے شناسائی چاہتی ہوں اس لئے یہاں ہوں۔ آپ لوگوں کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا انشاءاللہ۔ علاوہ ازیں خرم شہزاد خرم میرے کزن ہیں اور ہماری منگنی تین سال قبل ہوئی۔ میرے یہاں آنے کی ایک وجہ اِ ن کی خواہش بھی تھی۔ اب تو آپ مجھے اچھی طرح جان گئے ہیں ناں مجھے ٹائپنگ نہیں آتی۔ یہ فریضہ آجکل کوئی اور انجام دے رہا ہے مگر انشاءاللہ میں جلد ہی خود ٹائپ کرنے لگوں گی
آپ ہمیشہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیئے گا۔
والسلام
۔۔۔۔ یوں تو میرا نام کچھ اور ہے لیکن آپ مجھے ناز پری کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ میرا تعلق سرزمینِ پاک کے ایک چھوٹے سے شہر جہلم سے ہے۔ ۔۔۔۔
خرم یار تم تو چھپے رستم نکلے۔
ناز آپ بھی کافی خوش قسمت ہیںجو اپ کو خرم جیسا کزن اور منگیتر مل گیا اور اردو کا آپ کا شوق تو سمجھے خوب پورا ہوگا۔ خرم اردو کا بڑا مداح ہے اور اردو اسی میں رچی بسی ہے۔
خرم تمہاری کلاس تو میں ایم ایس این پر لیتا ہوں
یہ " کچھ اور " بھلا کیا نام ہوا۔ اس سے تو اچھا تھا " بی بی برکتے " ہی ہوتا۔