ایک بار ایک رانگ نمبر والا مجھے کال کر کے مشکل میں پھنس گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ جناب نے کال کی میں نے پک کر لی اور پوچھا جی فرمائیں
کہنے لگا آپ سے بات کرنی تھی
میں چپ (سوچ رہی تھی کسی کزن کی شرارت تو نہیں)
اتنے میں کہیں دور سے کال کرنے والے کو کامی کہہ کر پکارا گیا۔
میں نے پھر پوچھا کہ آپ کو کیا کام ہے کہنے لگا آپ سے بات کرنی ہے۔
میں نے کہا آپ کامران بھائی بات کر رہے ہیں نا!
وہ بندہ خاصا گڑبڑا گیا "آپ کیسے جانتی ہیں میں کامران ہوں"
مجھے اسی ٹائم آئیڈیا آیا کہ اس بندے کو مزہ چکھانا ہے۔
میں نے کہا لو آپ کو تو ہم کافی عرصے سے جانتے ہیں، آپ نہیں جانتے؟"
کہنے لگا "نہیں، پر آپ میرے امی ابو کو کال کر کے کچھ مت بتائیے گا پلیز"
میں نے کہا "ٹھیک ہے نہیں بتاتی"
وہ کہنے لگا "پر آپ ہیں کون"
میں نے کہا "لاسٹ فیملی ایوینٹ یاد کریں آپ کو یاد آ جائے گا میں کون"
کہنے لگا "لاسٹ فیملی ایوینٹ تو ماموں اجمل کی شادی۔۔۔"
الفاظ اس کے منہ میں تھے کہ میں بول اُٹھی "ہاں ہاں ماموں اجمل کی شادی میں"
وہ "ارے آپ تو ماموں اجمل کو بھی جانتی ہیں"
میں "لو میں انہیں نہیں جانتی تو ان کی شادی میں کیسے گئی"
وہ "مجھے نہیں یاد آ رہا آپ کون"
خیر یوں ہی بیچارے کے تین دن لگائے خوب پریشان
بار بار ایک ہی بات کہے دیکھو امی ابو کو مت بتانا میں نے کال کی تھی۔
اتنا ستایا اس بندے کو کہ زچ ہو گیا
اس کی باتوں میں سے باتیں نکال کر میں اسے بتاتی جاؤں اور وہ بیچارہ "امی کو مت بتانا، ابو کو مت بتانا"۔
"خدا کا واسطہ ہے بتا دو تم کون ہو، تم تو سب کچھ جانتی ہو میں کیوں نہیں پہچان پا رہا"
خیر پھر میں نے بتا دیا کہ میں نہیں جانتی آپ کو تب بھی وہ مانے ہی نہ۔
پر یہ میرا پرابلم تھا نہیں سو میں نے نمبر ریجکٹ لسٹ میں ڈال دیا