کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

شمشاد

لائبریرین
ہاں تبصرہ

یہ تو ایسے ہے کہ اُس نے آپ کو چھیڑا جبکہ عنوان ہے کہ کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا۔ اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نویں کلاس سے لیکر، جو کہ بچپن کی بات تھی، اب پچپن تک آپ نے کسی کو چھیڑا ہی نہ ہو۔

مزید چھیڑ چھاڑ کا بیان ہو۔ ہم محو کان گوش ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
ارے آپکا جواب یہاں موجود ہے۔۔۔ہمیں دکھا کیوں نہیں تازہ ترین میں عجب بات ہے۔۔۔

جی نہیں ہنہہ۔۔۔ ہم ایسے ویسے لڑکے نہیں ہیں۔۔۔ اول تو پچپن میں ابھی 30 سال باقی ہیں۔۔۔

ایک اور قصہ ہے کوچنگ سینٹر کا ہی۔۔ ہماری ایک دوست تھیں کوچنگ سینٹر میں، انکی کسی بات پر کلاس میں ہم نے کوئی چبھتا ہوا جملہ کہہ دیا، تو پلٹ کے انہوں نے کہا" شٹ اپ"۔۔۔ پہلے تو پوری کلاس بمع استاد کے زور سے ہنسی۔۔۔پھر اس کے بعد سے لوگ ہمیں "شٹ اپ" کہہ کر تنگ کرنے لگے :hypnotized::hypnotized::raisedeyebrow:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو پھر وہی بات ہوئی کہ کسی نے آپ کو چھیڑا، جبکہ ہم پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا؟
 

محمد امین

لائبریرین
یہ تو پھر وہی بات ہوئی کہ کسی نے آپ کو چھیڑا، جبکہ ہم پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا؟

ارے ہم کیا کریں ہم نے تو چھیڑنے کی تو کوشش کی تھی مگر ہم سے بنتا ہی نہیں ہے :noxxx::hypnotized: ہم کیا کریں۔۔۔ اور وہ تھپڑ والے واقعے کے بعد بھی سوچتے رہے کہ غالب کی محبوبہ کے برعکس جب انہوں نے پیش دستی اور دھول دھپے میں پہل کرہی دی تھی تو ہم بھی کیوں پیچھے رہ گئے :worried:
اور یہ کیا، لڑکیوں کی طرح آپ نے بھی 25 سے آگے نہیں بڑھنا کیا؟

ارے ساڑھے ۲۶ کے تو ہیں۔۔۔ اب آہستہ آہستہ ہی بڑھیں گے نا :raisedeyebrow:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک لڑکی نے کہہ تھا کہ جب تک 25 کی نہیں ہو جاتی شادی نہیں کرے گی تو اس کی سہیلی نے جواب دیا کہ جب تک اس کی شادی نہیں ہو جاتی وہ 25 کی نہیں ہو گی۔ تو آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ تو نہیں کہ جب تک شادی نہیں ہو گی، 25 کے نہیں ہونا۔
 

یوسف-2

محفلین
چلیں جی پھر سے شروع ہو جائیں اور جو اراکین اس دھاگے پر پہلے نہیں آئے وہ آئیں اور اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔

چھیڑ خوباں سے چلی جائے ہے اسد ع

گو ہم گریجویشن اور ماسٹرز تک مخلوط تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم رہے مگر کلاس تو دور کی بات ہے کبھی ساتھ ساتھ پریکٹیکل کرتے ہوئے بھی کسی سے بات کرنے کی "ہمت" نہیں ہوئی، چھیڑنا تو بہہہہہہہت دور کی باتا ہے۔
البتہ ایک مرتبہ ہم تین دوستون نے پریکٹیکل امتحان سے ذرا قبل اپنے نامکلمل جرنل کو مکمل کرنے کے لئے اپنی ایک کلاس فیلو کا جرنلاس طرح "پار" کر لیا کہ ایک دوسرے کے ہاتھوں آکر میں ہمارے ہاتھ آیا اور ہم حسب پلاننگ جرنل سمیت چپکے سے گھر کو سدھارے۔ حسب منصوبہ دیگر دو دوست کچھ دیر بعد گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ موصوفہ نے کلاس میں اک ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ اور نتیجتا" سر نے اسے بغیر جرنل کے پریکٹیکل دینے کی اجازت دے کر دھمکی دی ہے کہ جس کے پاس سے وہ جرنل روز امتحان برآمد ہو، اس کا پریکٹیکل ہی نہیں لیا جائے گا۔ قصہ مختصر، ہم تینوں نے اپنے اپنے جرنل نقل کرکے مکمل کئے اور اگلے روز میں کلاس مین پہنچ کر سر کو جرنل دیتے ہوئے کہا کہ سر کل پتہ نہیں کس کا جرنل غلطی سے میرے جرنلز کے ساتھ آگیا تھا۔ مجھے اور میری "معصومیت" کو دیکھتے ہوئے کسی کو شبہ بھی نہیں ہوا کہ یہ کم گو، شرمیلا سا لڑکا بھی ایسی ویسی کوئی "ایکٹیو یٹی" کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ تب میں کالج میگزین کا مدیر بھی تھا۔ اس روز میرے دونوں ساتھی ڈر کے مارے کالج ہی نہیں آئے تھے۔ ۔ ۔

اگر آپ چاہین تو اسے ہی ہماری طرف سے "چھیڑنا" سمجھ لیں ہا ہا ہا
 
سوال ذرا وضاحت طلب ہے۔۔۔۔کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا؟۔۔۔سوال میں 'کسی' سے کیا صرف صنفِ مخالف ہی مراد ہے؟ اور 'چھیڑا' بھی کافی وسیع معنوں میں استعمال ہوسکتا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
"کسی" سے مراد بالکل بھی صنف مخالف نہیں ہے۔ آپ اسی دھاگے میں پیچھے کہیں ظفری بھائی کے مراسلے پڑھ سکتے ہیں۔ جس میں وہ چچا موافق بزرگ کو چھیڑتے رہے ہیں۔

چھیڑنا البتہ کافی وسیع معنوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔ آپ لکھیں تو سہی، یہ تو قارئین پر منحصر ہے کہ وہ کن معنوں میں لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹاپک تو مزیدار ہی ہے۔

لیکن تم نے تو ابھی تک کسی کو نہیں چھیڑا ہو گا، بلکہ میرا خیال ہے دوسرے تمہیں چھیڑتے ہوں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
بچپن جوانی یاد کرا دینے والا دھاگہ ہے ۔۔۔۔۔
دھاگہ سامنے آیا ہے تو شراکت لازم ہے ۔ سو لکھ دیتا ہوں ۔
بیل باٹم پہن بودے سنوار کبھی ہم بھی پھرتے تھے بنیرے بنیرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھیڑا کسی کو نہیں ۔ جو اچھی پیاری لگی اسے صاف کہہ دیا ۔۔۔۔۔ اچھی لگتی ہیں آپ ۔۔۔۔۔
اکثر جنہیں یہ جملہ سننے کو ملا وہ عمر میں مجھ سے بڑی ہی رہیں ۔۔۔۔۔
کسی نے سن کر تیکھی نظر سے گھورا ۔ کسی نے ہنس کے کہا ۔۔۔ ابھی تمہاری عمر نہیں ۔۔۔
وقت گزرتا رہا ۔ خوبصورتی دکھتی رہی ۔ کسی کا آنکھیں کسی کے پاؤں کسی کے ہاتھ کسی کی انگلیاں کشش کرتی رہیں ۔
معصوم بچہ سمجھتا رہا زمانہ ۔۔۔۔ مجھ میسنے شیطان کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور کچھ لکھا تو پول کھل جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نصیب میں جو لکھی تھی رب سچے نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی چھیڑتی ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹاپک تو مزیدار ہی ہے۔

لیکن تم نے تو ابھی تک کسی کو نہیں چھیڑا ہو گا، بلکہ میرا خیال ہے دوسرے تمہیں چھیڑتے ہوں گے۔
نہیں اب ایسی بھی بات نہیں۔
دوستانہ ہنسی مذاق تو ٹیچرز تک سے چلتا رہتا ہے۔:LOL:
ویسے میں اتنا شرمیلا اور سنجیدہ نہیں ہوں:D
 

ملائکہ

محفلین
بھئی میں نے بہت لڑکوں کو چھیڑا ہے اسکول میں بھی اور یونی میں تو بیچارہ ایک لڑکا مجھے دیکھ کر ہی بھاگ جاتا تھا اسے ہم نے بڑا تنگ کیا تھا ۔۔ میں اسے دیکھ کر مسکراتی تھی وہ بیچارہ بہت گھبراتا تھا ہمارا پورا گروپ ساتھ ہوتا تھا۔۔۔ پھر میرے دوستوں نے الٹا مجھے ہی پھنسا دیا اسے بلا کر کہنے لگے کہ اسے(مطلب مجھے) اسکی آنکھیں بہت پسند ہیں ۔۔۔ مگر بڑا سلجا ہوا اور شریف لڑکا تھا ۔۔۔ میں نے کہا ہم سب مذاق کرتے ۔۔۔ تو بھی کہنے لگا جی میں سمجھتا ہوں ۔۔۔ پھر ہم نے اسے تنگ کرنا ہی چھوڑ دیا :)
 
Top