کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

شمشاد

لائبریرین
تبھی کراچی کی کافی بسوں کے پچھلے حصے پر لکھا دیکھا ۔ ۔ نصیب اپنا اپنا ۔ ۔ :D

ویسے یہ نتائج خالہ زاد کو چھیڑنے سے ہوتے ہیں ۔ ۔:ROFLMAO:
آپ بالکل بجا فرماتی ہیں۔ اکثر کو گوہر مقصود خالہ کے گھر سےہی ملتا ہے۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ سب کی باتیں اور حسرتیں دیکھ کر اب تو اپنی خوش قسمتی کو تسلیم کریں ۔ ۔ دیکھیں لوگ رشک کر رہے ہیں ۔ ۔:D
الحمد للہ صابرہ بہنا۔ اس معاملے میں میں اپنے آپ کو خوش قسمت ہی سمجھتا ہوں۔ اور اس وقت کو یاد کرتا ہوں کہ اچھا ہی کیا جو چھیڑ دیا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ بالکل بجا فرماتی ہیں۔ اکثر کو گوہر مقصود خالہ کے گھر سےہی ملتا ہے۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔
بھئی اب ہم آپ سے یہ تو کہنے سے رہے کہ "بیٹر لک نیکسٹ ٹائم" ۔ سید عمران بھائی شاید اپنی نیک خواہشات کا اظہار اس طرح کر دیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
kKcApQy_d.jpg
اچھا ا ا ا ۔ ۔ ۔ سمجھ آیا ۔ ۔ ۔:)
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ بالکل بجا فرماتی ہیں۔ اکثر کو گوہر مقصود خالہ کے گھر سےہی ملتا ہے۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔
بس آپ نے چھیڑنے اور گوہرِ مقصود پانے کے "درمیان" کی واردات نہیں پتائی ۔ ۔ اس لیئے کچھ تشنگی لگتی ہے سب کو ۔ ۔ :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
الحمد للہ صابرہ بہنا۔ اس معاملے میں میں اپنے آپ کو خوش قسمت ہی سمجھتا ہوں۔ اور اس وقت کو یاد کرتا ہوں کہ اچھا ہی کیا جو چھیڑ دیا تھا۔
اففف یہ معصومیت بھیا ۔ ۔ اللہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے ۔ ۔ آمین ۔ ۔ :)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بس آپ نے چھیڑنے اور گوہرِ مقصود پانے کے "درمیان" کی واردات نہیں پتائی ۔ ۔ اس لیئے کچھ تشنگی لگتی ہے سب کو ۔ ۔ :D
چھیڑنے اور گوہر مقصود ہاتھ لگنے کا دورانیہ انتہائی مختصر تھا، جو میں بیان کر چکا ہوں۔ بہتری اسی میں جانی تھی کہ بلا چوں و چراں بڑوں کی بات مان لی جائے، بصورت دیگر اتنی چھترول ہونی تھی اور اتنے بزرگوں سے ہونی تھی کہ بندے کا نام و نشاں مٹنے کا خطرہ تھا۔
 
ظفری

لائبریرین
تبھی کراچی کی کافی بسوں کے پچھلے حصے پر لکھا دیکھا ۔ ۔ نصیب اپنا اپنا ۔ ۔ :D
وہ تو پرانی بات ہوگئی ہے شاید ۔ سنا ہے اب اکثر لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ۔۔۔ صبر کر ۔۔۔ :D
ویسے یہ نتائج خالہ زاد کو چھیڑنے سے ہوتے ہیں ۔ ۔:ROFLMAO:
اچھا یہ بات ہے ۔ مگر ہماری تو کوئی خالہ ہی نہیں ۔ ہر کوئی شمشاد کی طرح تو خوشنصیب نہیں ہوتا ۔ :)
 
اے خان

محفلین
Top