کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

سید عمران

محفلین
روز کوئی نئی مشکل میں ڈال دیتے ہیں اب یہ سرخ انک کیوں؟؟؟؟؟؟
مطلب یہ کہ شمشاد بھائی ’’کسی‘‘ کا نام لے کر ’’ہم ہی‘‘ یعنی خود کو مراد لینا چاہ رہے ہیں۔۔۔
مختصر یہ کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ ہمارا انگوٹھا پتھر پر رکھ اسے زور زور سے کچلیں!!!
ایک تو لطیفہ سناؤ۔۔۔
اوپر سے تشریح بھی کرو!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
انگلیوں کو تو انگلیوں میں پھنسا رہے ہیں اور انگوٹھے کو پتھر پر رکھ کر کچل رہے ہیں، یہ تو ناانصافی ہے ناں۔
 

ظفری

لائبریرین
چ
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف، تو ہوا یہ تھا خاندان میں ایک شادی کا موقع تھا۔ اس دن تیل مہندی کی رسم تھی۔ کوئی دو سو کے قریب افراد جمع تھے۔ الحمد للہ میرا خاندان بھی خاصا بڑا ہے، باہر کا کوئی مہمان نہ بھی بلاؤ تب بھی شادی یا ولیمے والے دن چار پانچ سو تو آرام سے ہو ہی جاتے ہیں۔ تو اس شادی کے موقع پر شور شرابا اور شرارتیں بھی ہو رہی تھیں۔ میں نے بھی موقع پا کر اپنی ایک خالہ زاد کو چھیڑ دیا۔ اس نے جا کر میری والدہ کو شکایت لگا دی اور اپنی والدہ کو بھی بتا دیا۔ میری والدہ نے اس کی والدہ سے بات کی اور اگلے ہی دن مجھے اس سے منسوب کر دیا گیا اور جس شادی پر ہم سب مدعو تھے، ان کی رسم نکاح کے موقع پر میرا بھی نکاح اس خالہ زاد سے پڑھا دیا گیا۔ اس سے پہلے تو کبھی کسی کو چھیڑنے کا اتفاق ہی نہیں ہوا تھا، لیکن اس کے بعد تو کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کر لی کہ آیندہ کسی لڑکی کو نہیں چھیڑنا، ایسا نہ ہو وہ بھی میری والدہ کو شکایت لگا دے اور اپنے ماما کو بھی بتا دے، اور تاریخ پھر سے اپنے آپ کو دہرائے۔

تو یہ تھی بیچ کی بات صابرہ بہنا

لوگ چھیڑتے ہیں تو ان سے ان کی شادی ہوجاتی ہے۔ایک ہم ہیں کہ کسی کو چھیڑتے ہیں توچھتر پڑجاتے ہیں ۔ :idontknow:
 

سیما علی

لائبریرین
مطلب یہ کہ شمشاد بھائی ’’کسی‘‘ کا نام لے کر ’’ہم ہی‘‘ یعنی خود کو مراد لینا چاہ رہے ہیں۔۔۔
مختصر یہ کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ ہمارا انگوٹھا پتھر پر رکھ اسے زور زور سے کچلیں!!!
ایک تو لطیفہ سناؤ۔۔۔
اوپر سے تشریح بھی کرو!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
آپ کو پتہ تشریح کے بغیر ہم جانے نہیں دیتے:):):):):)
 

سیما علی

لائبریرین
تو آپ چاہتیں ہیں کہ میں ہر محلے میں اپنی حجامت کی داستان سناؤں ۔ :thinking:
اس کی گلی سے اٹھ کے میں، آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی، اور گلی گلی گئی:cry::cry::cry::cry:

ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی۔۔
 
Top