السلام علیکم
یو-کے جائیں یا گلف وزٹ ویزہ اور سٹوڈنٹ ویزہ پر کچھ قوانین ہوتے ہیں۔ سعودی عرب یا گلف کچھ ہلکی قسم کے مواطنین ویزہ بیچ کر چند مہینوں بعد غریب کا پاسپورٹ پولیس سٹیشن یا لیبر کورٹ میں جمع کروا کے رپورٹ کر دیتے ہیں کہ بندہ بھاگ گیا ہے اس پر کچھ تو اس کے جہاں وہ کام کر رہا ہوتا ہے وہاں کا ایڈریس بھی بتا دیتے ہیں اور کچھ پر وہ کہیں بھی چیکنگ کے دوران پکڑا جاتا ہے، اب بتائیں اس غریب کا کیا حال ہو گا۔
یو کے کا وزٹ ویزہ یا سٹوڈنٹ ویزہ کے کچھ قواعد ضوابط بھی ہوتے ہیں اس لئے اسی کے مطابق آپ کو یہاں آ کر چلنا ہے جو ہر ویزیٹر جو خود ویزہ حاصل کرتا ہے اس پر خوب جانتا ہے۔ اور ان کے وزٹ ویزہ کی مدت 6 ماہ، دو سال، 5 سال اور 10 سال ہے، جس کے لئے ویزہ پر لکھا ہوتا ہے کہ رہنے کی مدت 180 دن اور
اس دوران کام نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی فنڈز حاصل کر سکتا ہے۔
ویزہ فارم کی ٹرمز پر لکھا ہوتا ہے کہ کسی بھی وجہ سے انٹری آفیسر آپکا ویزہ کینسل کر کے آپ کو ڈپورٹ کر سکتا ہے۔ جیسے ویزہ حاصل کرنے کے دوران فارم پر آپ نے لکھا کہ آپ کا یو کے میں کوئی نہیں اور ہوٹل میں ٹھہرنا ہے جس پر بکنگ بھی کروائی ہوئی ہے تو انٹری آفیسر جب آپ سے پوچھتا ہے کہ جہاں قیام کرنا ہے اس ہوٹل کی بکنگ، اور جو رقم یہاں خرچ کرنی ہے وہ شو کرواؤ مزید دوران تلاشی اگر یوکے سے کسی کا ایڈریس اور فون نمبر نکل آئے تو ڈپورٹ کر دئے جائیں گے۔
اب یہاں
1،
2 دیکھیں اور خود بتائیں کہ کیا اسے غلط ڈپورٹ کیا گی ہے۔ جب پڑھنے کے لئے آیا اور خود بتا رہا ہے کہ ریگولر ہے جسے یہ بھی نہیں معلوم کے اس کے گھر سے کالج کونسے نمبر کی بس جاتی ہے۔ جبکہ سٹوڈنٹ ویزہ پر کام کرنے کی اجازت ہفتہ میں
10 گھنٹے،
20 گھنٹے تک ہوتی ہے شارٹ ٹرم پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
والسلام