زکریا نے کہا:
اظہر: آپ کو میری بات سمجھ نہیں آئی اور آپ کی پوسٹ میرے سر کے اوپر سے گزر گئی ہے۔
بات احتجاج کی نہیں اس کے طریقے کی ہے۔ سلمان رشدی پر موت کا فتویٰ لگا کر کیا حاصل ہوا؟ اس سے اسلام کی کیا خدمت ہوئی؟ سفارتخانے جلا کر اور لوگوں کو موت کی دھمکیاں دے کر کیا ملے گا مسلمان کو؟ اس سے اسلام کا کیسے بول بال ہو گا؟ کیا یہی سنت رسول ہے؟
اور یہ مغربی اخلاق اور اسلامی اخلاق کیا ہوتا ہے؟
پھر یہ سوچیں کہ دو سفارتخانے جلائے گئے دمشق میں۔ شام وہ ملک ہے جہاں وہاں کے حکمران کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ سالوں پہلے حافظ اسد نے اپنے ایک شہر کا صفایہ کر دیا تھا جب وہاں اس کی مخالفت ہوئی تھی۔ آپ کے خیال میں شام کے حکمران کوئی بڑے اسلام کی خدمت میں اپنے عوام سے یہ کام کروا رہے ہیں؟
جی ہاں میری پوسٹ سر کے اوپر سے گذرنی ہی چاہیے ۔ ۔ ۔ جیسے مغرب کے اخباروں اور لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ مسلمان کتنے عجیب ہیں ، ہمارے یہاں لوگ عیسٰی اور موسٰی کا مذاق اڑاتے ہیں کوئی اثر نہیں لیتا ۔ ۔ مگر یہ لوگ تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دوسری بات ۔ ۔۔ ایران اور شام کیا خدمت کررہے ہیں اسلام کی ۔ ۔ ۔ حکومتی سطح پر کچھ نہیں ۔ ۔ ۔ مگر عوامی سطح پر بہت کچھ ۔ ۔ ۔ ان ملکوں کی عوام اپنی حکومت کا ساتھ صرف اسکی اچھی باتوں پر دیتی ہے ۔ ۔ ۔
سلمان رشدی کی موت کا فتوٰی لگا کر کچھ حاصل ہوا ہو نہ ہو ۔ ۔ ۔ مگر مغرب نے جو نفرت کا بیج بویا تھا آج وہ کاٹ رہا ہے ۔ ۔ ۔ مسلمان سب احجاج کر کے چپ ہو گئے تھے نا ۔ ۔ تو پھر یہ قضیہ کیوں اٹھا ؟ کس نے اٹھایا ۔ ۔ ۔ اصل میں مغرب بار بار سوئے ہوئے مسلمانوں کو اٹھا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مگر ہم کروٹ لیتے ہیں اور سو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ابھی بھی کروٹ ہی بدل رہے ہیں ۔ ۔
اب سنت رسول کی طرف آتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ رسول کے امتی ہی ہیں ۔۔ ۔ کہ جو اپنی توہین برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کی نہیں ۔ ۔ ۔ اوراسلامی قانون کے مطابق ۔ ۔ ۔ آپ پر مجھ پر ہم سب پر جہاد فرض ہے ۔ ۔ اور جہاد جنگ ہے اور جنگ لڑی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ کیا امریکہ خود کو حالت جنگ میں رکھ نہیں رہا؟ کون سا مسلمان جا کر امریکہ پر چڑھائی کر رہا ہے ؟ یا تھا؟ ۔ ۔ ۔
ان سب کو اسلام سے چڑ نہیں محمد(ص) سے چڑ ہے ۔ ۔ ۔ اور اسلام محمد(ص) کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔
ویسے تو ماڈرن مسلمان جیسے ہیں قسم سے اگر آج کے مسلمانوں کو ابو جاہل دیکھ لے تو وہ فورا اسلام قبول کر لے ، کہ بھائی ۔ ۔۔ محمد پر پتھر مارنے والے صرف فوں فاں کر کے چپ ہو جائیں اور وہ سب کام کریں جو غیر مسلم کرتے ہیں تو پھر اسلام میں اور کفر میں فرق کیا رہا ۔ ۔ سو ابو جاہل تو فورا مسلمان ہو جاتا
اب آتے ہیں مغربی اخلاق کی طرف ۔ ۔ ۔ مغربی اخلاق یہ ہے ۔ ۔ ۔ کہ کمزور پر گرفت کرو ۔ ۔ ۔ اسلامی اخلاق یہ ہے کمزور کو آزاد کرو ۔ ۔ ۔ مغربی اخلاق یہ ہے ۔ ۔ کہ مذہب دنیاوی زندگی میں ایک اضافی کام ہے ۔ ۔ جب کہ اسلامی اخلاق یہ ہے کہ مذہب دنیاوی زندگی کا رہبر ہے ۔ ۔ ۔ اسلامی اخلاق یہ ہے کہ مفتوح علاقوں میں امن قائیم ہو ۔ ۔ ۔ مغربی اخلاق یہ ہے کے مفتوح علاقوں میں شورش ہی رہے ۔ ۔ ۔ تا کہ عوام اسے نہ جان سکیں ۔ ۔ ۔
اور ہاں ایک چیز بتا دوں میں بے شک بائی برتھ مسلمان ہوں ۔ ۔ ۔ مگر اب بائی چوائس بھی مسلمان ہوں الحمدللہ
اور ساتھ ہی ایسا بھی مسلمان ہوں جو شب برات کو کچھ کرے نہ کرے ایک پٹاخہ ضرور چھوڑ سکتا ھے ۔ ۔ ۔
ویسے آپ مغربی معیارات کے مطابق مجھے کتنی سزا دیں گے ؟