یہ چاول گوشت کی یخنی میں پکائے گئے ہوتے ہیں۔ نمک مرچ نہیں ہوتا، اوپر ٹماٹر کی چٹنی ڈال کر کھاتے ہیں۔
سعودی لوگ ان چاولوں کے ساتھ بکرے کا چربی والا گوشت شوق سے کھاتے ہیں۔ جبکہ ہم چربی نہیں کھا سکتے اس لیے مرغا ساتھ لاتے ہیں جو کہ کوئلوں پر بھنا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ سلاد کے پتے، پیاز، مرچ اور کئی کچھ الم غلم دیتے ہیں۔ ویسے بھی ہم کبھی کبھار ہی کبسہ کھاتے ہیں۔