فول ایک موٹی سی دال ہوتی ہے جسے پکا پکا کر بلکل حلیم کی طرح بنا لیتے ہیں۔ اصل میں یہ مصری ڈش ہے۔ کافی لذیذ ہوتی ہے۔ اس کو تمیس کے ساتھ کھاتے ہیں۔ تمیس ایک بہت بڑی سی روٹی ہوتی ہے۔ میدہ ملے آٹے سے تنور میں پکاتے ہیں۔ ایک روٹی ایک ریال کی ملتی ہے اور کم از دو آدمی ایک روٹی پیٹ بھر کر کھا لیتے ہیں۔
تمیس کے ساتھ ہی عدس (مسور کی دال) اور کبدہ بھی فول والی دکان سے ملتے ہیں۔ لوگ اپنے اپنے ذوق اور ذائقے کے مطابق کھاتے ہیں۔