کیا ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

محمد واصف

محفلین
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کہنا غلط ہے کہ کسی کی کامیابی یا ناکامی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ شوہر پر بیوی کا اور بیوی پر شوہر کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ اس کو ہمیشہ ہی درست کہا جائے :)
 
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟

جی یہ درست ہے ، وہ عورت اسے اتنا تنگ کرتی ہے اور اسقدر ذہنی اذیت دیتی ہے کہ بندہ کہتا ہے ، گھر جانے سے تو بہتر ہے میں دفتر میں ہی رہ لوں اور اس طرح کام پر خوب وقت دینے سے وہ کامیاب و کامران ہو جاتا ہے :devil::heehee:
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
استثنائی صورتیں تو ہوا ہی کرتی ہیں ۔۔۔ ویسے عمومی حوالے سے دیکھا جائے تو اس مقولے میں کافی حد تک صداقت پائی جاتی ہے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟
ویسے مقولہ کے لیے "معقولہ" کا لفظ بھی نامناسب نہیں!
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟

جی یہ تو مشہور ہے ہی لیکن اس کے ساتھ اب یہ بھی نتھی ہوگیا ہے کہ ایک ناکام مرد کے پیچھے کئی عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ :)
 
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟
یہ انتہائی غیر معقولہ بات ہے۔۔۔:D
ورنہ ہر شادی شہدا کامیاب ہوتا۔۔۔:laugh:
 
نایاب

لائبریرین
ایک مشہور معقولہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ اس بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کیوں اور اگر نھیں کرتے تو کیوں نہیں؟
کیا اس مقولہ میں ذکر کردہ " عورت " سے مراد صرف بیوی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
یا مرد سے منسلک دوسرے رشتوں پہ بھی بات ہو سکتی ہے ۔۔۔۔۔؟
مجھے ذاتی طور پر اس مقولے سے مکمل اتفاق ہے ۔ کسی بھی کامیاب مرد کے کامیابی کی منزل تک پہنچنے کے سفر میں کوئی نہ کوئی " عورت " ماں بہن بیٹی بیوی " کے روپ میں مددگار ہوتی ہے ۔
 
محمد واصف

محفلین
دو سے زیادہ ہوں تو آپ کی قسمت ۔۔ پر کم سے کم دو کافی ہیں۔
جی یہ درست ہے ، وہ عورت اسے اتنا تنگ کرتی ہے اور اسقدر ذہنی اذیت دیتی ہے کہ بندہ کہتا ہے ، گھر جانے سے تو بہتر ہے میں دفتر میں ہی رہ لوں اور اس طرح کام پر خوب وقت دینے سے وہ کامیاب و کامران ہو جاتا ہے :devil::heehee:
یہ آپکا تجربہ ہے یا خیال۔۔۔:eyerolling: :tongueout:
 
Top