آج مجھے کام زیادہ تو نہیں تھا پر سو سو کے کچھ تھکاوٹ سی ہو رہی تھی۔کل سے ہم لوگ (میں طالوت بھائی اور علی زاکر بھائی) کا پروگرام تھا ویک اینڈ ملاقات کا۔دن کو میرے محترم طالوت بھائی نے فرمایا ملاقات میرے بھوت بنگلے میں ہی ہونی چاہیے اب کیا کر سکتا ہے جو حکم سرکار
اب میرا انتظار سے برا حال تھا کیونکہ میں رات کا کھانا 8 بجے سے پہلے کھاتا ہوں اب ان حضرات کی مہربانی سے مجھے بھی بھوکا رہنا پرا ۔(دوستی میں امتحان تو آتے ہی ہیں
) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے 9 بجے فون موصول ہوا کہ سرکار راستے میں ہیں ابھی 15 منٹ میں آتے ہیں۔(لو کر لو گل)
ہم یہاں بھوک سے مرے جا رہے ہیں اور صاحب ابھی آئے کوئی 15 منٹ بعد میری موبائیل کی رنگ بجی اور (لو صاحبان قدردان) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی اور نازل ہو چکے ہمارے دوست باہر گیا۔جب میں نے ان استادوں کو سلام کیا تو جواب ملا (اب اتنا معزز مت بنو یار
لو جی آتے ہی گرو جی چالو ہو گئے۔اب سلام کرنے سے دوبارہ توبہ کرتے ہوئے میں ان کو ملا اور بھوت بنگلے میں لایا ابی بیٹھے ہی تھے حال احوال پوچھا تو دل کو تسلی ہوئی کہ ان کو بھی بھوک لگی ہے
اور مشورے کے بعد باہر نکلے کچھ کھانے کو۔دروازے کے باہر نکلتے ہی ایک اور افتادہ پڑی حضرت علی زاکر بھائی نے ضد کر دی ان کو پزا کھانا ہے
پر مجھے خدارا پزا نہیں کھانا نہیں کھانا نہیں کھانا
بڑی ضد کر کے منایا بھائی جی پزابھی کوئی کھانے کی چیز ہے
شکر ہے مان گئے ورنہ یہ لوگ تو کھا لیتے اور میں بھوکا رہتا رات بھر
۔اب مشورہ کر کے ہم ایک مشہور فاسٹ فوڈ حرفی کی طرف خراماں خراماں چل دیے۔
اس دوران بھی باتیں ہوئی اور طالوت بھائی ضد پر تھے کہ میں نے کسی نئے ممبر کو کچھ الٹا سیدھا لکھا ہے جس کی وجہ سے آج سارا دن شمشاد بھائی کو اس ممبر کو سیدھا کرنے میں گزرا
۔پر میں اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا بھائی جی
میں بے قصور ہوں بے قصور ہوں جج صاحب
اس طرح الزام در الزام لگاتے ہم حرفی پہنچے تو وہاں جاتے ہی ان کے کاؤنٹر کو مچھلی بازار بنا دیا کہ پیسے دینے کو ہر کوئی تیار تھا میرا تو چلو حق بنتا ہے پر یہ دو تھے بھائی جی۔ضد کر کے ان کو واپس ایک ٹیبل پر لایا اور سمجھانے کی کوشش کی پر وہ تو مثل معروف ہے اردو محفل والوں کوئی نہیں سمجھا سکتا
اب مجھے ہی ہار ماننی پڑی اور طالوت بھائی نے 3 بروسٹ اور 2 جمبو سائز دیو کاآرڈر دیا۔ اب پھر سے ان دونوں نے مجھے گھیرنا شروع کر دیا کہ بھئی تم کو شادی سے کیا نفرت ہے کیا وجہ ہے کیا مسئلہ ہے کیا فنی خرابی ہے
میں نے بہت سمجھایا پر بات وہی ڈھاک کے تین پاٹ یہ لوگ مجھ پر الزام در الزام لگاتے رہے اور میں دعا کرتا رہا کہ کب ہمارا آرڈر ریڈی ہو گا پر لگتا تھا حرفی والوں کو میری بے عزتی خراب مکمل ہونے کا انتظار تھا اب جیسے ہی مجھے ایک چانس ملا محفل کے سب سے معزز ممبر کی زبان سے وہ الفاظ ادا ہوئے کہ میں کیا پورا ریسٹورنٹ ہل گیا۔
یہ الفاظ جملہ حقوق بحق ملاقات محفوظ ہیں جو 5 سال بعد اوپن سیکریٹ ہوں گے
۔
اب اس ممبر کو ہم دوسرے دونوں نے بہت گھیرا جو کہ میری جان چھوٹنے کا سبب بھی بنا
اب اللہ کے کرم اور بزرگوں کی دعا سے ہمارا آرڈر ریڈی ہوا اور یہ دونوں بھائی جا کر لے آئے ۔اس وقت ہم پر یہ راز کھلا کہ ہمارے 3 بروسٹ کے ساتھ 2 آلو چپس ہیں ۔طالوت بھائی کا سب کو پتا ہے کتنے گرم مزاج کے ہیں
جا کر ایک ہمارا آلو چپس کا پیک واگزار کرا لائے
اب ہم تو بھائی جی ٹوٹ پڑے کھانے پر
ہلکی پھلکی باتیں ہوئی اور اسطرح کھانا ختم ہوا۔اب ہم باہر نکلےاور واپس چل دیے موضوعات میں محفل کے بہت سارے ممبرز کا زکر خیر آیا اور طالوت بھائی کو اس وت ایک پرانا خواب ایا کہ جریر بک شاپ کا مینو چاہیے ان کو اور وہ اس بات کو جب 15 بار دہرا چکے تو اللہ اللہ کر کے جریر آیا اور میں وہاں سے جا کر مینو لایا 3 عدد لیکن سابقہ ریکارڈ کے مطابق طالوت بھائی نے لینا کچھ نہیں بس دل پشوری کرنا تھا
۔اب ہم نے پروگرام نمبر 2 پر عمل کرتے ہوئے ایک باسکن روبنز پر چرھائی کی اس بار بھی تو تو میں میں ہوئی پیسے ادا کرنے پر اور حسب روایت طالوت بھائی سے کوئی نا جیت سکا
اور میں نے اور طالوت بھیا نے ایک بہترین فلیور کا آرڈر دیا (یاد رہے سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے طالوت بھائی نے بھی آئس کریم کھائی
) جب کہ علی زاکر بھائی نے جو چوکلیٹ آئس کریم کا آرڈر دیا تھا ان کو پچھتانا پڑا
۔اب ہم میرے بھوت بنگلے کے بالکل قریب تھے بنگلے میں آنے کے بعد ہم نے اپنی اپنی نشست سنبھالی اور جو دنیا جہان کی فضولیات تھی ان پر بہت جامع تبصرے کیے
سیاست مزہب سپورٹس (کیونکہ اس وقت ہم نے دیکھا کہ پاکستان جیت گیا ہے) پاکستانی فورسز طالبان ایم کیو ایم سے لے کر امریکہ اور گوجرانوالہ پر بھی بات کی۔سب کو پاکستان کے حالات پر افسوس تشویش تھی۔باتوں باتوں میں ہم نے اپنے ناپسندیدہ محفل ممبر کو بھی خوب رگیدا اور اپنے پسندیدہ ممبران کی تعریف کے قلابے ملائے۔کس کو کیسے یاد کیا یہ سیکریٹ ہے
لیکن محفل ایک بہترین اور سب کی پسندیدہ جگہ ہے اس پر سب کا اتفاق تھا
اور اب شروع ہوا فوٹو اور ویڈیو کا دور بہت ساری تصویریں لی اور ان دونوں نے مجھے بے وقوف بناتے ہوئے کہا جا کر کیمرے کی میموری چپ جو میری ساتھ والے بنگلے میں ہے لاؤ میں گیا اور واپس آ کر دیکھا تو ان دونوں نے بہت ساری تصویریں ڈیلیٹ کر دی تھی
جو کہ سراسر دھوکہ تھا اب میں نے دوبارا فوٹو اور ویڈیو سیشن کیا
اور اس دوران بھی خوب سیاست ہوئی۔ہم نے وہ وہ باتیں کی وہ وہ باتیں کی کہ یہ سارا دھاگہ سنسر کرنا پڑے گا مجھے پر ہلکا ہاتھ رکھتے ہوئے میں نے باقی بات چیت کو سنسر کر دیا ہے اب رات کا 1 بج گیا تھا سو بھائی جانے کی تیاری کرنے لگے اور ہم روانہ ہوئے میری گاڑی میں یہ شاید مجھے کچا ڈرائیور سمجا ہو پر میری گاڑی کا جب ایکسیڈنٹ ہوتا ہے گاڑی دوبارہ بننے کے قابل نہیں رہتی
راستہ بھر وہی باتیں جگتیں اور یہ بھی قابل زکر بات ہے کہ ہماری محفل کے سب سے عقل مند ممبران اپنے گھر کا راستہ نہیں جانتے
دو تین غلطیوں کے بعد ہم ان کے گھر پہنچ گئے تو وہاں جا کر ہمارا چائے پینے کا دل کیا اور دوبارہ گاری لے کر تلاش چائے میں نکلے لیکن ساری دنیا ہماری طرح فارغ نہیں ساری دکانیں بند تھی اور ان حضرات کو واپس گھر اتار دیا جاتے جاتے ان دونوں نے مجھے دھمکیاں دی کے ہماری گفتگو کے نا قابل اشاعت الفاظ کو سنسر کرنا ورنہ ہم تمھارے والی باتیں بھی بتا دیں گے لو جی ۔میں نے بھی تاک کر جواب دیا ہاں بھائی جا کر بتا دو میں کون سا ایلکشن لڑنا ہے محفل سے
۔اور ان کو اتار کر واپس نکلا تو مجھ پر یہ راز کھلا کہ ان کے گھر اور میرے بھوت بنگلے سے سیدھا 5 کلو میٹر بعد ان کا گھر آتا ہے اب تو میں 7 منٹ مین جا سکتا ہوں ان کے گھر۔تو ملاقات مک گئی اور میں خوشی
خوشی گھر لوٹا۔
باقی سنسر شدہ یہ لوگ چاہیں توو پوسٹ کر دیں میں نہیں کر سکتا
یہ ایک فوٹو آپ سب دیکھ لو اب کوئی ناراض نا رہے اوکے اور پہچان تو آپ گئے ہوں گے کون شکل سے کتنا عقل مند لگتا ہے۔