کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

ظفری

لائبریرین
ایک اہم کام آفس سے لیکر آیا تھا ۔۔۔ ساری رات اسی میں الجھا رہا ابھی صبح ہورہی ہے ۔۔۔ اب تو سونے کا موڈ ہورہا ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
ہمارے ہاں تو آج موسم بہت اچھا تھا۔ اتنے لمبےےےےے عرصے کے بعد سورج نکلا۔ اور اندھیرے سے جان چھوٹی۔ آج سب کچھ صاف صاف دکھائی دے رہا تھا۔ موڈ موسم کی وجہ سے زیادہ اچھا ہے۔ :D :p
 

ماوراء

محفلین
پاکستان آنے کے بعد سے۔۔یعنی تین مہینوں میں آج ہی پورا نکلے دیکھا ہے۔ ویسے کل بھی اپنی جھلک دکھا رہا تھا۔ میں تو یہاں سورج کو ہی ترستی رہتی ہوں۔ :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہاں اپنا موڈ لکھنے آؤں تو دوسروں کے پڑھ پڑھ کے بھول جاتی ہوں کہ میرا موڈ کیسا ہے، ابھی پھر بھول گئی :p


ماوراء اور شمشاد بھائی،

آپ دونوں پہلی فرصت میں اپنے اپنے علاقے تبدیل کریں ایک دوسرے سے بلا تاخیر :)
 

ظفری

لائبریرین
موڈ بہت ہی اچھا ہے کہ پرسوں سے یہاں بارش ہورہی تھی اور آج شام سردی اتنی بڑھ گئی کہ بارش ICY RAIN بن گئی ۔ جس کی وجہ سے ہر سڑک پر سلیپری ہوگئی اور راستے میں ایک وین کو الٹتے اپنے سامنے دیکھا ۔۔ آؤ نہ تاؤ فوراً گاڑی روکی اور بھاگ کر اس میں سے ایک فمیلی کو نکلنے میں مدد دی ۔ کچھ اور لوگ بھی آگئے ۔ سب محفوظ رہے ۔ اس طرح ان کی مدد کرنا بہت اچھا لگا ۔ لہذا خود کو کچھ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم پروفیسر ظفری آپ کا ہلکا پھلکا ہونا تو کافی خطرناک سا ہے دوسرے لوگوں بچاروں کو اپنی جانیں خطرے میں ڈالنا پڑتی ہیں :)
 

ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ صاحبہ ۔۔۔ بس میں کیا کروں ۔۔۔ میرا کوئی بھی کام اتنی آسانی سے بھی نہیں ہوتا نا ۔۔۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
کچھ لوگوں نے اجازت لیے بغیر ہی پوچھ لیا تھا ۔۔۔ اور آپ اجازت لے رہی ہیں تو پھر آپ کو اجازت ہے ۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
موڈ بہت ہی اچھا ہے کہ پرسوں سے یہاں بارش ہورہی تھی اور آج شام سردی اتنی بڑھ گئی کہ بارش ICY RAIN بن گئی ۔ جس کی وجہ سے ہر سڑک پر سلیپری ہوگئی اور راستے میں ایک وین کو الٹتے اپنے سامنے دیکھا ۔۔ آؤ نہ تاؤ فوراً گاڑی روکی اور بھاگ کر اس میں سے ایک فمیلی کو نکلنے میں مدد دی ۔ کچھ اور لوگ بھی آگئے ۔ سب محفوظ رہے ۔ اس طرح ان کی مدد کرنا بہت اچھا لگا ۔ لہذا خود کو کچھ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں ۔
بہت اچھا کیا پروفسیر بھیا۔ سنا ہے کہ اُدھر سنو ٹائرز کم ہی استعمال ہوتے ہیں تبھی ایسا بہت ہوتا ہے کہ گاڑیاں‌کنٹرول نہیں ہو سکتیں سردیوں‌میں
 
Top