کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی بھائی گاڑیاں ہی نہیں کچھ لوگ بھی کنٹرول نہیں ہوتے اس موسم میں :wink:



:D شکر کریں ظفری پھر سے بے قابو نہیں ہوگئے ورنہ یہ تو ریکارڈ بن جانا تھا موٹر سائیکلوں اور کاروں سے گرنے کا :p
ویسے کتنا وقت ہوا آخری بار موٹر سائیکل ریس میں گرے تھے :lol:
حیرت ہے اس بار گیپ کچھ زیادہ نکل ہی آیا ۔
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بہت اچھا کیا پروفسیر بھیا۔ سنا ہے کہ اُدھر سنو ٹائرز کم ہی استعمال ہوتے ہیں تبھی ایسا بہت ہوتا ہے کہ گاڑیاں‌کنٹرول نہیں ہو سکتیں سردیوں‌میں

نہیں یہاں اسنو ٹائرز بھی یوز تو ہوتے ہیں ۔ مگر جب سب سڑکیں اور روڈز ICY ہوجائیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے ۔ بلکل خالص برف ROCK کی طرح ہوتی ہے اسنو نہیں کیونکہ درجہ حرارت اچانک ہی گر جاتا ہے ۔ آُپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ روئی کے گالوں کی طرح برف نہیں گر رہی بلکہ چھنی ہوئی ٹھوس برف گر رہی ہے ۔ اور جب وہ روڈز پر گرتی ہے تو بلکل ایک ٹھوس برف کی سل کی طرح چکنی ہوجاتی ہے ، اور ظاہر ایسے میں کوئی ٹائر اور کسی بھی اچھی قسم کی گاڑی کام نہیں کرتی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
درست۔ یہاں ہم سنو ٹائرز استعمال کرتے ہیں۔ اور اللہ کا کرم ہے کہ اس بار ونٹر میں میں‌نے پہلی بار برفیلی اور آئسی روڈز پر ڈرائیو کرنا شروع کیا۔ لیکن کچھ نہیں ہوا۔ ویسے یہ بات درست ہے کہ تھوڑی سی غفلت آئسی روڈ پر بہت بھیانک ہو سکتی ہے
 

ماوراء

محفلین
لگتا ہے موسم سے میری خوشی برداشت نہیں ہوئی، اور رات کو پھر برف پڑ گئی۔ :cry:

خیر۔۔ موڈ پھر بھی اچھا ہے۔
273_playing_1.gif
 
Top