کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

شمشاد

لائبریرین
میرا مزاج اس وقت ایسا ہو رہا ہے :

4dzz4m8.jpg
 

ماوراء

محفلین
مجھے بھی نہیں معلوم ہو سکا۔ :? خیر۔۔۔۔

لیکن شمشاد بھائی آپ کے موڈ کو کیا ہوا؟ :p آئینے میں کون دکھائی دے رہا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
آج بہت مزے کا کام ہوتے دیکھا، پولیس نے ایک مجرم کو پکڑا۔ تفصیل پھر کسی وقت کیونکہ ابھی میں دوست کی طرف ہوں

موڈ بھی بہت اچھا ہے
 

حجاب

محفلین
میرے موڈ کو لائٹ فوبیا ہوا ہے جبھی سیڈ ہے ، ہر 4 گھنٹے بعد 2 گھنٹے کے لیئے سیر کرنے جاتی ہے لائٹ :cry: کوئی اُمید نہیں بہتری کی :cry:
 

ماوراء

محفلین
اس کا تو حل بھی کوئی نہیں۔ اور تمھارا موڈ لائٹ کی ڈور کے ساتھ اگر بندھا ہوا ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا بھی کوئی حل نہیں ہو گا۔ :(
ہر 4 گھنٹے بعد 2 گھنٹے کے لیے سیر۔۔۔؟؟ :shock:
 

حجاب

محفلین
تم کیوں اداس ہو ماوراء ؟؟؟؟؟؟
ہر 4 گھنٹے بعد تفریح کرنے جاتی ہے نا لائٹ 2 گھنٹے کے لیئے یہ لکھا ہے میں نے، میرا موڈ لائٹ کے ساتھ تو نہیں بندھا ہوا مگر گرمی اتنی ہے کہ ہو گیا موڈ ایسا لائٹ کے انتظار میں ، فکر نہ کرو کچھ دن میں عادت ہو جائے گی :p :)
 

ماوراء

محفلین
آج امی نے صبح جلدی اٹھا دیا تھا۔ اس وجہ سے سارا دن سر میں درد رہا۔ اس لیے موڈ بھی۔ :p
لائٹ۔۔اتنی سیر کیوں کرتی ہے؟ :D ہاں واقعی۔۔گرمی تو بہت ہے پاکستان میں۔ ابو بتا رہے تھے۔ اب کیا کیا جا سکتا ہے۔ :(
 
جی۔۔۔! بس سبب وہی واقعہ ہے جو بلاگ پر تازہ ترین درج کیا ہے۔۔۔ اس کی ایک ویڈیو ملی مجھے، کافی واضح اور کوئی ڈھائی منٹ طویل ہے۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ۔۔۔۔۔۔ دل بہت برا ہوگیا۔۔۔
 
Top