R8XX8tb.jpg
اچانک بنا تھا یہ ہوٹل
 

جاسم محمد

محفلین
یہ اشتہار سوشل میڈیا کی وجہ سے "ہائی لائٹ" ہوا ہے اور خوشی کی بات ہے اس پر عمل بھی ہوا اور ایک فراڈیا کم از کم پکڑا گیا
حال ہی میں تحریک انصاف حکومت کی پنجاب پولیس نے ایک اور شکار کیا ہے۔ مسلمانوں کا 11ہواں خلیفہ ’’راشد‘‘
 

جاسمن

لائبریرین
چنیوٹ پولیس نے دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان ڈاکٹر کو چنیوٹ سے گرفتار کرلیا
siter-17-740x387.jpg

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) چنیوٹ پولیس نے دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان ڈاکٹر کو چنیوٹ سےگرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق:
دنیا جہان کی ڈگریوں اور بیماریوں کی تحریر والا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار کے احکامات پر چنیوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

ذرائع نے ربوہ ٹائمز کے نمائندہ کو بتایا کہ:
سر پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد سائنسدان کے نام سے تشہیری مہم وائرل ہونے پر ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار کے احکامات پر چنیوٹ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم سوشل میڈیا پر سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنانے کی غرض سے خود کو بڑھا چڑھا کر اپنی مہم چلاتا تھا، اور کارڈ اتنا دلچسپ تھا کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں ملزم خود کو اصلی ڈاکٹری کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر سائنسدان لکھتا رہا ہے.

ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ:
یہ شخص دنیا کی ہر بیماری کا علاج کرنیکا دعوی کرنے کے ساتھ شہریوں کو متوجہ کرنے کے لئے جعلی ڈگریوں کا سہارا لیتا تھا، یہی نہیں کارڈ پر 10 نوبل انعام یافتہ، 40 شاہ فیصل انعام پذیر، 100 سائنسی کارنامے، 361 قوانین میڈیکل عدلیہ کا موجد جیسے کوائف درج کر رکھے تھے جبکہ 5500 روپے ایڈوانس فیس لیکر 10 روز میں پیچیدہ لاعلاج بیماریوں کے علاج کی تحریر بھی اسی کارڈ کا حصہ تھی، اسی کارڈ میں دنیا بھر کی ڈگریاں اور بیماریوں کا تذکرہ بھی کر رکھا تھا.

جعلی ڈاکٹر کا تشہیری وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی سائنسدان ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

شاید شفیق الرحمن کا کوئی مضمون تھا۔
آر یو عمران احمد؟
آئی ایم عمران احمد۔
ایم آئی عمران احمد؟
ناموں کے اختصار پہ بہت مزے کا مضمون تھا۔
 
Top