پاکستانی "سیئنس دانوں" کو بہت مبارک ہو۔ ان کا بھائی بند 10 نوبل انعام یافتہ نکل آیا (اور جھُونگے کے طور پر نائٹ ہڈ بھی یعنی سر کا خطاب)۔ :)

42878908_1965457273501129_5968105749283340288_n.jpg

کرتا بھی اصلی ڈاکٹری ہے۔

تے ہونا ’دا‘ جماعت پاس ڈائریکٹ حوالدار ٹائپ:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
روزانہ صبح جی ٹی روڈ سے گزرتے ہوئے برلبِ سڑک لگے اس بورڈ پر نظر پڑتی یے۔ ایک دن غور کیا تو سامنے ان کے دفتر کی عمارت پر آویزاں بورڈ پر بھی کچھ ایسا ہی نظر آیا۔ لگتا ہے یہ خصوصی ہجے ہیں۔

sWWs1L3.jpg
 
یہ بھی مشہوری کا ایک انداز ہے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
ظاہر ہے شاعر موصوف کا اس اشتہار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی ذمہ داری ہے مگر سرکاری افسروں کے کاسہ لیسوں کی کارگزاری خوب ہے:

"عالمی شہرت یافتہ شاعر، اردو ادب کے سینکڑوں لازوال اشعار کے خالق، اردو ادب کو ایک نئی پہچان دینے والے عظیم شاعر"

میری کم علمی ہے کہ مجھے ان کا کوئی شعر یاد نہیں، کبھی پڑھا بھی نہیں، یہاں بہت عالم فاضل لوگ موجود ہیں شاید کوئی میری مدد کر سکے! :)

42707331_10218378202993056_3741463543325655040_n.jpg
 
انہوں نے ابھی اردو ادب کو "نئی نئی پہچان" دی ہے تو آپ نے کیسے ان کا کوئی شعر پڑھ لیا ہوگا۔ :)
 
ظاہر ہے شاعر موصوف کا اس اشتہار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی ذمہ داری ہے مگر سرکاری افسروں کے کاسہ لیسوں کی کارگزاری خوب ہے:

"عالمی شہرت یافتہ شاعر، اردو ادب کے سینکڑوں لازوال اشعار کے خالق، اردو ادب کو ایک نئی پہچان دینے والے عظیم شاعر"

میری کم علمی ہے کہ مجھے ان کا کوئی شعر یاد نہیں، کبھی پڑھا بھی نہیں، یہاں بہت عالم فاضل لوگ موجود ہیں شاید کوئی میری مدد کر سکے! :)

42707331_10218378202993056_3741463543325655040_n.jpg
اشتہار بنانے والوں نے آفتاب لکھ کر نیٹ پر سرچ کیا، تو جتنے اشعار ملے وہ آفتاب صاحب ہی کے سمجھے گئے ہوں گے۔
 
بندہ حاصل پور میں اے ڈی سی لگا ہے۔ اب کون سا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کنٹرولر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اس عہدے کے بباطن پرستاروں نے اس بندے کو چڑھانے کے لیئے اس کا شاعری میں رجحان دیکھتے ہوئے اسے یہ سب کچھ بنا ڈالا ہے- اب اس عظمت کی قیمت کس کی ذلت اور کس کی حق تلفی ہوگی اللہ ہی جانے
 
فہد اشرف

محفلین
ظاہر ہے شاعر موصوف کا اس اشتہار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی ذمہ داری ہے مگر سرکاری افسروں کے کاسہ لیسوں کی کارگزاری خوب ہے:

"عالمی شہرت یافتہ شاعر، اردو ادب کے سینکڑوں لازوال اشعار کے خالق، اردو ادب کو ایک نئی پہچان دینے والے عظیم شاعر"

میری کم علمی ہے کہ مجھے ان کا کوئی شعر یاد نہیں، کبھی پڑھا بھی نہیں، یہاں بہت عالم فاضل لوگ موجود ہیں شاید کوئی میری مدد کر سکے! :)

42707331_10218378202993056_3741463543325655040_n.jpg
اے آفتاب ہم کو ضیائے شعور دے
چشم خرد کو اپنی تجلی سے نور دے
سبحان اللہ سبحان اللہ کس خوبی سے تخلص کو برتا ہے :p
 
Top