مجھے گولڈ لیف پیتے اٹھائیس سال ہو گئے، شاید میں چھوڑوں تو مجھے بھی کوئی ایسی مبارکباد مل جائے، حالانکہ میرے ایک دوست کا وعدہ ہے کہ وہ میری قبر پر نشانی کے طور تمباکو کا پودا لگائے گا بشرطیکہ وہ حیات ہوا تب تک۔ :)

21764792_1576792889033193_6929777630374301008_n.jpg
والد صاحب نے یونیورسٹی دور سے پینی شروع کی تھی، 72,73 سے۔ 94, 95 میں ایک دن میں چھوڑی۔ :)
شروع کا تو نہی پتہ، اپنے ہوش میں انہیں گولڈ لیف ہی پیتے دیکھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
والد صاحب نے یونیورسٹی دور سے پینی شروع کی تھی، 72,73 سے۔ 94, 95 میں ایک دن میں چھوڑی۔ :)
شروع کا تو نہی پتہ، اپنے ہوش میں انہیں گولڈ لیف ہی پیتے دیکھا۔
میں نے فرسٹ ایئر میں شروع کیے تھے، 1989ء میں اور گولڈ لیف سے۔ شروع شروع میں پیسوں کی وجہ سے گولڈ لیف کے ساتھ دیگر برانڈ ملا کر پیتا تھا۔ نوے کی دہائی کے وسط سے صرف یہی پی رہا ہوں۔
 
سید عمران

محفلین
میں نے فرسٹ ایئر میں شروع کیے تھے، 1989ء میں اور گولڈ لیف سے۔ شروع شروع میں پیسوں کی وجہ سے گولڈ لیف کے ساتھ دیگر برانڈ ملا کر پیتا تھا۔ نوے کی دہائی کے وسط سے صرف یہی پی رہا ہوں۔
یہی استقامت رہی تری اے راہ رو۔۔۔
تو منزل دور نہیں!!!
:timeout::timeout::timeout:
 
فاخر رضا

محفلین
اگر آپ کا خطاب مجھ سے ہے فاخر رضا صاحب تو جواب نفی میں ہے۔ یہ اسکرین شارٹ میں نے نہیں لیا اور نہ ہی اس کے نیچے جو "you" لکھا آ رہا ہے اس سے مراد یہ خاکسار ہے، بلکہ کسی نے سکرین شارٹ لیا ہوگا جو چلتا چلاتا فیس بُک پر مجھ تک پہنچ گیا، بعینہ ویسے ہی جیسے چلتا چلاتا یہ آپ تک پہنچ گیا ہے اور خدا نخواستہ آپ آگے کہیں شیئر کر دیں تو اس سے مراد یہ نہیں ہوگی کہ آپ بھی ٹھرک پیج پڑھتے ہیں!
سلام
بھائی مجھے آپ سے یہ امید ہے بھی نہیں
چونکہ یہ لڑی ہلکی پھلکی ہے اس لیے لکھ دیا
اگر برا لگا تو معاف کردیں
ویسے میں روز ہی کسی مرنے والے کے لواحقین سے معافی مانگ رہا ہوتا ہوں، اس لیے اب مشکل نہیں لگتا
اب خود کو لواحقین مت سمجھ لیجیئے گا
 
پاکستان میں اس عمر میں پینے پر آج کل کوئی قانونی سختی ہے؟
"قانونی" سختیاں تو اور بھی بہت موجود ہیں، مثلاً عوامی مقامات پر پینے کی پابندی، پبلک ٹرانسپورٹ میں پینے پر پابندی وغیرہ وغیرہ۔
بس صرف عملدرآمد نہیں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سلام
بھائی مجھے آپ سے یہ امید ہے بھی نہیں
چونکہ یہ لڑی ہلکی پھلکی ہے اس لیے لکھ دیا
اگر برا لگا تو معاف کردیں
ویسے میں روز ہی کسی مرنے والے کے لواحقین سے معافی مانگ رہا ہوتا ہوں، اس لیے اب مشکل نہیں لگتا
اب خود کو لواحقین مت سمجھ لیجیئے گا
کوئی بات نہیں جناب، ہم بھی آپ سے معافی ہی مانگ لیتے ہیں۔!
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے میں روز ہی کسی مرنے والے کے لواحقین سے معافی مانگ رہا ہوتا ہوں، اس لیے اب مشکل نہیں لگتا
ویسے یہ شاید آپ کا پیشہ ہے اس لیے آپ ہر دوسری لڑی میں اس کا تذکرہ شریف فرماتے ہیں لیکن اس سے بہت سے لوگوں کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں۔ سترہ سال پہلے جنوری کی ایک انتہائی سرد رات، تین بجے کے قریب ایک ہسپتال کا ڈاکٹر مجھ سے میرے باپ کی میت پر کھڑا ہو کر معافی مانگنے کی بجائے یہ حکم صادر فرما رہا تھا کہ کاؤنٹر پر جا کر اپنا حساب کتاب صاف کر کے آؤ۔ اللہ اللہ۔
 
I really feel sorry for that
For last 6 years or more I stopped private practice and stopped taking any money for the treatment of patients. This also has a story which I will share some other time. But yes I agree with you, the role of doctor as a butcher is very prevelant
 
فرقان احمد

محفلین
اس سے ملتا جلتا الزام پہلے بھی فرقان بھائی پر لگ چکا ہے۔ بری بات ہے۔
فرقان بھائی ایسے نہیں ہیں۔
محترم، یہ بھی کچھ ایسی ہی بات ہے کہ "ان سے ملیے، یہ ہیں بشیر صاحب! تبلیغی جماعت میں آنے سے پہلے پکے چرسی تھے۔ تاہم، جب سے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں ۔۔۔" وغیرہ وغیرہ۔ اور پھر، جب بشیر صاحب نے دس بارہ مسجدوں میں اپنی 'دُرگت' بنتے دیکھی تو سوچنے لگے، اتنا مشہور میں پہلے نہیں تھا، جتنا اب ہو گیا"۔
صاحب! آپ کاہے کو گڑھے مردے اکھاڑا کیے ۔۔۔!!! :) تاہم، آپ کو جملوں سے نہیں پکڑا جا سکتا، یہ تو کنفرم ہے! آپ صاف بچ نکلیں گے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تصویر فیس بُک سے عمار ضیا خان صاحب کی وال سے کاپی۔

کس زمانہ شناس کی تحریر ہے یہ واہ واہ واہ، شادی بیاہ کو "تخریبات" کے ساتھ ملا دینا کسی "لیجنڈ" ہی کا کام ہے، اور پھر اس میں خصوصی "ریات" بھی ہے۔ :)

22154325_10155739628288948_1063821062795614346_n.jpg
 
Top