یاز

محفلین
درج ذیل دو تصاویر ملاحظہ کیجئے اور لکھنے والے کے علم و عرفان کو سراہنا نہ بھولئے۔

1933807_929319393849069_1049887987137167381_n.jpg


10152460_932694583511550_830253480163797250_n.jpg
 

سارہ خان

محفلین
ہماری طرف ایک چھولے والے کا کیبن ہے جس پر بڑا بڑا سا لکھا ہوتا ہے " ادھار محبت کی کئینچی ہے "

ایک بس کے اندر ایک شعر کچھ یوں لکھا ہوا تھا
" مکھڑا نہ چھوپا آنکھیں چھوپا
ہم تو آنکھوں کہ رستے دل میں اترتے ہے "
 
آخری تدوین:

نوشاب

محفلین
ہا ہا ہا
پینٹرز یا کمپوزرز کا بھی قصور ہے لیکن
بنوانے والے کیا اتنے چٹ ہوتے ہیں کہ پینٹر ز نے جو بنا دیا قبول کر لیا ؟؟؟
اخبار والا اشتہار تو پینافلیکس ہے
اور کثیر تعداد میں پرنٹ کروائے گئے ہوں گے اور بانی چیف ایڈیٹر(میاں شاہد تبسم ) نے لازمی پروف ریڈنگ کی ہو گی۔ایسے ہی تو نہیں پینٹرز یا کمپوزر کے سر پر ڈال دی ہو گی ذمہ داری ؟؟؟؟
 

یاز

محفلین
ہا ہا ہا
پینٹرز یا کمپوزرز کا بھی قصور ہے لیکن
بنوانے والے کیا اتنے چٹ ہوتے ہیں کہ پینٹر ز نے جو بنا دیا قبول کر لیا ؟؟؟
اخبار والا اشتہار تو پینافلیکس ہے
اور کثیر تعداد میں پرنٹ کروائے گئے ہوں گے اور بانی چیف ایڈیٹر(میاں شاہد تبسم ) نے لازمی پروف ریڈنگ کی ہو گی۔ایسے ہی تو نہیں پینٹرز یا کمپوزر کے سر پر ڈال دی ہو گی ذمہ داری ؟؟؟؟

بجا فرمایا جناب۔
لیکن میرا خیال ہے کہ گرامی قدر جناب میاں شاہد تبسم صاحب نے کثیر تعداد میں پرنٹ کی بجائے اسی رکشے کو کثیر تعداد میں گھما پھرا کے مطلوب و مقصود تشہیر حاصل کر لی ہو گی۔
اور اگر پینافلیکس کے نیچے ہاتھ سے لکھی عبارت میں غور کیا جائے "واحد کلر پرنٹ" اخبار کے الفاظ پہ۔۔ تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اخبار کیا کیا شائع کر کے عوامی مسائل پہ نظر رکھنے کا فریضہ سرانجام دیتا ہو گا۔
 

یاز

محفلین
میں نے جدید شامل کردہ مواد کی مناسبت سے عنوان کی تدوین کر دی ہے۔ مزید بہتر عنوان تجویز کر سکیں تو عین نوازش ہو گی۔
 
آخری تدوین:
Top