جاسمن

لائبریرین
بچوں کے نام رکھنے کے لحاظ سے پچھلے ادوار میں بھی عجیب و غریب نام رکھے جاتے رہے ہیں لیکن موجودہ دور میں منفرد ہونے اور مسابقت کی دوڑ نے ایسے ایسے نام متعارف کرائے ہیں کہ کبھی ہنسی آتی ہے اور کبھی افسوس ہوتا ہے۔
بعض لوگ اسلام اور قرآن کا نام لے کے فخر سے کہتے ہیں کہ یہ اسلامی نام ہے اور قرآن مجید میں آیا ہے۔ ظالمو! قرآن پاک میں تو جہنم اور ابلیس کا ذکر بھی آیا ہے۔
اور کہیں پڑھا کہ خاتون نے اپنے خاندان کے بچے کا نام ابلیس رکھا کہ قرآن پاک میں ہے اور میں جب بھی پڑھتی تھی، مجھے اچھا لگتا تھا۔
اچھے بھلے ناموں کو بگاڑنا بھی ہمارے ہاں عام سی بات ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اب جاسمن ہی کو لے لیں۔ فارسی (پہلوی) میں یاسمن تھا۔ وہاں سے عربی میں یاسمین ہوا۔ اس سے عثمانی ترکی اور پھر فرانسیسی سے ہوتا ہوا انگریزی میں پہنچا۔ اور آخرکار اردو محفل میں انگریزی طرز پر جاسمن قرار پایا۔
 

علی وقار

محفلین
بڑے عجیب نام سنتے میں آتے ہیں اور بعض نام تو اس لیے عجیب بن جاتے ہیں کہ تخلص کی نسبت سے ایسا ہو جاتا ہے۔ کسی زمانے میں ایک صاحب کا کسی نے تعارف کروایا کہ یہ محفوظ زخمی صاحب ہیں۔ نام سن کر بے ساختہ ہنسی آ گئی۔ محفوظ زخمی، یعنی یہ واحد زخمی ہیں جو زخمی ہونے کے باوجود محفوظ ہیں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
اب جاسمن ہی کو لے لیں۔ فارسی (پہلوی) میں یاسمن تھا۔ وہاں سے عربی میں یاسمین ہوا۔ اس سے عثمانی ترکی اور پھر فرانسیسی سے ہوتا ہوا انگریزی میں پہنچا۔ اور آخرکار اردو محفل میں انگریزی طرز پر جاسمن قرار پایا۔
عجیب و غریب نام لگتا ہے؟ :unsure:
 

وجی

لائبریرین
اب جاسمن ہی کو لے لیں۔ فارسی (پہلوی) میں یاسمن تھا۔ وہاں سے عربی میں یاسمین ہوا۔ اس سے عثمانی ترکی اور پھر فرانسیسی سے ہوتا ہوا انگریزی میں پہنچا۔ اور آخرکار اردو محفل میں انگریزی طرز پر جاسمن قرار پایا۔
کچھ وضاحت کردیں کہ فارسی ، عربی ، ترکی اور فرانسیسی میں جاسمن
عیجب کس کی وجہ سے ہوا؟؟
اور غریب کس کی وجہ سے ہوا ؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلا دوست : بیٹی مبارک ہو احمد، کیا نام رکھا۔
دوسرا دوست۔ باریفاز۔
پہلا دوست۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔
دوسرا دوست۔ اس کے معنی ہیں ۔ہدہد کا سورج ڈوبتےو قت قہقہہ لگانا ۔ اور تمہاری بیٹی کا کیا نام ہے ؟
پہلا دوست۔(طنز کرتے ہوئے ) جمبو لیلا ۔
دوسرا دوست ۔ اور اس کے کیا معنی ہیں ۔
پہلا دوست (طنز کرتے ہوئے )۔اس کے معنی ہیں ۔ آڑو کے خشک پتے کی وہ آواز جو اسے بکری کے عصر کے وقت چباتے ہوئے نکلے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
انڈونیشیا کے ایک نوجوان پولیسی کو اپنے نام کی وجہ سے پولیس میں ملازمت مل گئی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ابھی کچھ دن پہلے شوبز سے وابستہ ایک خاتون کا نام سنا ٹی وی پر ...انعمتَ ... 🤦

یہ رجحان آج کل بہت عام ہے کہ اسم کے بجائے فعل کو بطور نام چن لیتے ہیں۔

کوئی پوچھے آپ کا اسمِ شریف کیا ہے تو بندہ آگے سے کہے کہ اسم شریف تو نہیں ہے البتہ فعل شریف ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلا دوست : بیٹی مبارک ہو احمد، کیا نام رکھا۔
دوسرا دوست۔ باریفاز۔
پہلا دوست۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔
دوسرا دوست۔ اس کے معنی ہیں ۔ہدہد کا سورج ڈوبتے قوت قہقہہ لگانا ۔ اور تمہاری بیٹی کا کیا نام ہے ؟
پہلا دوست۔(طنز کرتے ہوئے ) جمبو لیلا ۔
دوسرا دوست ۔ اور اس کے کیا معنی ہیں ۔
پہلا دوست (طنز کرتے ہوئے )۔اس کے معنی ہیں ۔ آڑو کے خشک پتے کی وہ آواز جو اسے بکری کے عصر کے وقت چباتے ہوئے نکلے۔

ہاہاہاہا۔۔۔! زبردست!

ترکی بہ ترکی۔ :)
 
نام میں انفرادیت اور تنوع کے خبط میں مبتلا ، مابدولت کی ایک رشتے دار ( بلوچ ) خاتون نے اپنے بیٹے کا نام ٰ حریص ٰ رکھنا چاہا ، تاہم مابدولت نے موصوفہ کو اس نام کے مفہوم اور بعد ازاں اس نام کے ضرر رساں نتائج سے آگاہ کرکے بدقت تمام باز رکھا ۔:D:D
 

محمداحمد

لائبریرین
تاہم مابدولت نے موصوفہ کو اس نام کے مفہوم اور بعد ازاں اس نام کے ضرر رساں نتائج سے آگاہ کرکے بدقت تمام باز رکھا ۔

یہ آپ کی بڑی کامیابی ہے۔

اس طرح کا ایک کارنامہ ہم بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

تاہم ایسی حرکتیں دیکھ کر لوگ آپ سے مشورہ کرنا بند کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
 

علی وقار

محفلین
وجی صاحب! اب آپ کے نام کا تذکرہ چل نکلا ہے تو لگے ہاتھوں یہ بھی بتائیے کہ اسے کیسے لکھا جا سکتا ہے، وجیہہ، وجیہ ؟ اگر آپ کا نام واقعی یہ ہی ہے۔
 

زیک

مسافر
عجیب و غریب نام لگتا ہے؟ :unsure:
نام کلچرل کانٹیکسٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔ محمد پاکستان میں اکثر سابقے کے طور پر نام کا حصہ ہوتا ہے۔ اسی طرح کبھی کبھی احمد لاحقے کے طور پر۔ اسی لئے محمداحمد کا نام پڑھ کر سوچنا پڑتا ہے کہ ان کو کس یک لفظی نام سے پکارا جائے۔
 
Top