صابرہ امین
لائبریرین
ویسے اس کی وجہ تضحیک معلوم نہیں ہوتی۔ عموما تعلیم کی کمی کے باعث ایسے نام رکھ دیے جاتے ہیں۔ہم وکٹوریہ ہسپتال میں اپنی خالہ جان کے ایک ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کے کمرے کے باہر کھڑے تھے کہ ایک خاتون وہیل چئیر پہ ٹیسٹ کے لیے وہاں لائی گئیں۔ بھتیجا ساتھ تھا۔ اس سے بات چیت ہونے لگی۔ لودھراں کے قرب و جوار سے تھیں۔ نام تھا۔۔۔ "روڑی بی بی"
مجھے یہ نام سن کر بے حد صدمہ ہوا تھا اور ان خاتون سے بہت ہمدردی محسوس ہوئی۔ غیر شادی شدہ تھیں اور ادھیڑ عمر۔ ساری زندگی روڑی کے نام سے پکاری گئیں۔ اللہ معاف فرمائے ہمیں!