حفصہ
20170626_122256_HDR.jpg

ماشاء اللّٰہ
 
فلکر سے تصاویر کیسے شئر ہوتی ہیں؟ زیک
میں نے اینڈرائڈ ایپ سے شئر آئکون پر کلک کر کے کاپی لنک پر کلک کیا ہے۔ لیکن وہ ڈائریکٹ تصویر کا لنک نہیں ہے۔
W7nijG
 
زیک

مسافر
فلکر سے تصاویر کیسے شئر ہوتی ہیں؟ زیک
میں نے اینڈرائڈ ایپ سے شئر آئکون پر کلک کر کے کاپی لنک پر کلک کیا ہے۔ لیکن وہ ڈائریکٹ تصویر کا لنک نہیں ہے۔
W7nijG
فلکر اپنی موبائل سائٹ یا ایپ میں ڈائریکٹ لنک نہیں دیتا۔ اس کے لئے کمپیوٹر پر فلکر کی ویب سائٹ پر جانا پڑتا ہے۔
 
فلکر اپنی موبائل سائٹ یا ایپ میں ڈائریکٹ لنک نہیں دیتا۔ اس کے لئے کمپیوٹر پر فلکر کی ویب سائٹ پر جانا پڑتا ہے۔
شکریہ۔
پھر گھر جا کر یہی کرتا ہوں۔
فوٹو بکٹ والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں تھرڈ پارٹی ہوسٹنگ کے حوالے سے۔ اور پوسٹ امیج پر ایک سائز سے بڑی تصاویر اپلوڈ نہیں ہوتیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
عید کے دوسرے دن اٹک جاتے ہوئے اسلام آباد پشاور موٹروے
20170627_164055_HDR.jpg

ملاقات ہوسکتی تھی کہ عید کا دوسرا دن میں بھی اٹک میں ہی تھا۔سمائلس
عید کے دوسرے دن اپنے دوست کے پاس اسے لینے جنڈ شہر گئے تھے تو واپسی پر اس کے ساتھ اٹک شہر میں کافی دیر رہے۔
 
ملاقات ہوسکتی تھی کہ عید کا دوسرا دن میں بھی اٹک میں ہی تھا۔سمائلس
عید کے دوسرے دن اپنے دوست کے پاس اسے لینے جنڈ شہر گئے تھے تو واپسی پر اس کے ساتھ اٹک شہر میں کافی دیر رہے۔
بہت کم وقت کے لیے جانا ہوا۔ عصر کے بعد پہنچے اور عشا کے بعد واپسی
 
ابن توقیر

محفلین
بہت کم وقت کے لیے جانا ہوا۔ عصر کے بعد پہنچے اور عشا کے بعد واپسی
اگلی بار کچھ وقت نکال کر آئیے گا بھیا جی،جس انٹرچینج سے آپ اترے،اس سے مزید دس یا پندرہ منٹ کے فاصلے پر ہم آپ کے استقبال کے لیے کھڑے ہوں گے۔سُپرسمائلس
 
مارگلہ روڈ کے درمیان گرین بیلٹ پر ایک پرانا برگد کا درخت محفوظ کیا گیا ہے۔ سات سال سے اس کے پاس سے گزر رہا ہوں، اور کافی عرصہ سے اس کی تصویر لینے کا منصوبہ تھا جو آج صبح دفتر جاتے ہوئےپایۂ تکمیل کو پہنچا۔
پہلے درخت کے حوالے سے ضروری معلومات۔
18-7-17 by Tabish, on Flickr
 
Top