کافی زیادہ بجلی چمک رہی تھی۔ برسٹ مارا۔
برسٹ مارنے میں بھی قسمت کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے ۔ میں نے سوچا ہے کہ بجلی کی تصویر اتارنے کے لئے ہائی ریزولیوشن وڈیو بنالی جائے اور اس وڈیو میں سے بجلی کی تصویر ایکسٹریکٹ کر لی جائے۔
 
برسٹ مارنے میں بھی قسمت کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے ۔ میں نے سوچا ہے کہ بجلی کی تصویر اتارنے کے لئے ہائی ریزولیوشن وڈیو بنالی جائے اور اس وڈیو میں سے بجلی کی تصویر ایکسٹریکٹ کر لی جائے۔
جب بجلی بہت زیادہ چمک رہی ہو، تو تصویر آ ہی جاتی ہے، میں پہلے بھی لے چکا ہوں۔
 
کراچی کے حالیہ سفر کے دوران لی گئیں چند تصاویر۔ زیادہ تر تصاویر ٹرین میں سفر کے دوران ہیں، اور شیشے کے پیچھے سے لی گئی ہیں۔

سفر کے آغاز میں گوجر خان کے آس پاس لی گئی ایک تصویر۔
 




وہاں چیلیں بہت تھیں۔ اور یہ چیل سامنے والے گھر کی ممٹی پر بیٹھی رہتی تھی، اس نے میرے بھائی پر دو دفعہ حملہ کیا۔ میرے دو بھتیجے بھی اس کے حملہ کی زد میں آئے۔ وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
میں نے بڑی کوشش کی، کہ میری طرف بھی آئے، مگر کوشش ناکام گئی۔ :)
 












پنجاب کا ایک گاؤں گزرا تو سوچا کہ زندگی کے اس رنگ کو بھی محفوظ کیا جائے۔ مجھ جیسے لوگ، کہ جو کبھی اس ماحول سے مانوس نہ رہے ہوں، ان کے لیے یہ مناظر بہت کشش کا باعث ہوتے ہیں۔ اس میں زندگی کی سختیوں کے ساتھ ساتھ خالص پن بھی محسوس ہوتا ہے۔ آخری تصویر میں ایک کچے گھر کے باہر سولر پینل دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگ بھی مواقع ملنے پر جدید دنیا کے شانہ بہ شانہ چل سکتے ہیں۔
 
Top