پنجاب کا ایک گاؤں گزرا تو سوچا کہ زندگی کے اس رنگ کو بھی محفوظ کیا جائے۔ مجھ جیسے لوگ، کہ جو کبھی اس ماحول سے مانوس نہ رہے ہوں، ان کے لیے یہ مناظر بہت کشش کا باعث ہوتے ہیں۔ اس میں زندگی کی سختیوں کے ساتھ ساتھ خالص پن بھی محسوس ہوتا ہے۔ آخری تصویر میں ایک کچے گھر کے باہر سولر پینل دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگ بھی مواقع ملنے پر جدید دنیا کے شانہ بہ شانہ چل سکتے ہیں۔
جی۔ عموماً اچھی بارش کے ایک دو دن بعد تک آسمان کافی صاف رہتاہے اور دھوپ بہت کھلی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔سرد موسم میں یہ کھلی دھوپ خاصی پرکشش اور سحرانگیز ہے!
سیدھی اور سچی بات یہ ہے کہ مہارت بہت بعد کا لفظ ہے۔ ابھی تو منظر دیکھتے ہی موبائل کیمرہ آن ہوتا ہے اور ڈیفالٹ سیٹنگ کے ساتھ کھڑچ۔تابش بھائی! تصویر کھینچنے کے فن میں آپ کافی مہارتیں حاصل کر چکے ہیں۔ ویل ڈن!
شکریہ جنابایک سے بڑھ کر ایک...
خاص طور پر گاؤں کے مناظر!!!
دفتر میں بھی پیسے پودے پر کی اگتے ہیں؟